تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 254
۲۵۴ القاهرة ۱۱۹۵۶/۱۲/۱۷ رئيس الجمهورية جمال عبد الناصر رئیس جمہوریہ مصر کا جواب بخدمت ناظر امور خارجہ آپ کے نیک پیغام کا شکر گزار ہوں میں میں امام جماعت احمدیہ کی طرف سے مصر کی اس جد و جہد کے بارے میں پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا گیا ہے جو اس نے مغربی استعمار اور یہودی خطرہ کے خلاف جاری کر رکھی ہے۔میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے مسئلہ فلسطین اور یہودی خطرہ کے بارے میں جو اسرائیل اور اس کے مددگاروں کی طرف سے رونما ہوا ہے اتنا فکر فرمایا ہے اور دعائیں کیں۔اللہ تعالے ہمیں توفیق دے اور ہمارے پائے ثبات کو تقویت بخشتے اور مومنوں کو صحیح راستہ پر چلائے اور کلمہ اسی پر سب کو تبع کرے۔والسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔ر میں جمہور بصر - جمال عبد الناصر سله اسرائیل برطانیہ اور فرانس کی اس شرمناک ا ا ا ا احمدیہ نر فیش پریس ایوی ایشن کی قرارداد مذمت ماریت پر احمدی از نیشنل پریس الیوسی ایشن نے حسب ذیل قرار داد مذمت پاس کی۔" احمدیہ انٹر نیشنل پریس ایسوسی ایشن کا یہ خصوصی اجلاس - اسرائیل۔برطانیہ اور فرانس کے مصر پر جارحانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اور اسے یو۔این۔اور۔کے چارٹر کی صریح خلاف درزمی سمجھتا ہے۔اس قسم کے تشدد آمیز رویہ سے دنیا بھر میں امن قائم ہونے کی بجائے جنگ اور فساد کے شعلے بھڑک اٹھیں گے۔برطانیہ اور فرانس جو کل تک امن اور ضلع کے علمبردار ہونیکے مدعی تھے۔ان کا یہ فعل یقیناً نہایت ظالمانہ بلکہ وحشیانہ ہے۔اور مصر اس معاملہ میں صریح طور پر مظلوم ہے اور ہماری ساری ہمدردیاں مظلوم کے ساتھ ہیں۔ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانیہ فرانس اور اسرائیل اپنی فوجوں کو مصر کی حدود سے نکال لیں اور جنرل اسمبلی کے حالیہ ریزولیشن متعلقہ امتناع جنگ کی به روزه نامه الفضل ریوده ۱۲ جنوری ۱۹۵۷ء صفحه ۳