تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 250 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 250

۲۵۰ یکم نومبر تیر کو عالم اسلام ایک دردناک صورتحال سے مصر پر حملہ اور جماعت احمدیہ کا دو چار ہو گیا جبکہ بر طانیہ اور فرانس نے مصر پر متحدہ سحری اور جمال عبد الناصر کے نام برقی پیغام فضائی حملہ کر دیا۔اور قاہرہ اسماعیلیہ - پورٹ سعید ا در دوسرے بڑے بڑے شہروں پر بمباری کی جس سے کئی شہری ہلاک ہوئے۔اور جائیدادوں کو بھاری نقصان پہنچا۔اس نازک موقع پر حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور خارجہ نے مصر کے صدر جمال عبد الناصر کے نام حسب ذیل بر تی پیغام ارسال کیا : - (ترجمه) موجودہ نازک وقت میں جماعت احمدیہ اور اس کے مقدس امام کی دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔برطانیہ اور فرانس نے مصر پر حملہ کر کے ہمیشہ ہمیش کے لیے اپنے چہروں کو داغدار کر لیا ہے خدا تعالیٰ ضرور ان کو اس کی سزا دے گا یہ امر ہمارے لیے حیرت کا باعث ہے کہ جبکہ موجودہ اسرائیلی حملہ اس بناء پر ظہور میں آیا ہے کہ آپ عربوں اور خصوصیت سے اردن کے مفادات کی علمبرداری کا فرض ادا کر رہے ہیں یہ ممالک کیوں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور صرف زبانی ہمدردی پر اکتفا کر رہے ہیں خدا تعالیٰ ان کی آنکھیں کھولے ہماری دعا ہے کہ موجودہ جنگ میں اللہ تعالیٰ اہل مصر کی مدد فرمائے۔ناظر امور خارجه صدر انجمن احمد به پاکستان ربوده آمین - ۲ نومبر ۱۹۹۶ اس پیغام کے جواب میں صدرجمال عبد الناصر نے حسب ذیل جوابی تامه ارسال فرمایا : - I have received with sincere appreciation the gracious message expressing the good wishes and fervent prayers of Ahmadiyya Community and its head for the victory of Egypt in its struggle against the aggressors۔We thank you all for these kind feelings and noble sentiments۔May God help and grant us prosperity۔Jamal Abdul Nasir