تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 223 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 223

۲۲۳ اس کی گردن کاٹ دینے سے اسلام کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔اسلام کو تو اس وقت فائدہ ہوگا۔کہ جب اللہ تعالى نَسَوْنَ يَأتى الله بقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ کے ماتحت اس کی جگہ ایک قوم لے آئے اور مسلمانوں کو زیادہ کر دے۔یہی بات اللہ تعالیٰ نے اس جگہ بیان فرمائی ہے ، کہ ہم ایک کام اپنے ذمہ لے لیتے ہیں۔اور وہ یہ کہ ہم نظام سے بھاگنے والے ایک شخص کی جگہ ایک قوم لے آئیں گے اب دیکھو قرآن کریم کے بیان اور اس زمانہ کے علماء کی تفسیر میں کتنا عظیم الشان فرق ہے۔آجکل کے علماء کہتے ہیں۔کہ اگر کوئی شخص نظام دینی سے نکل جائے۔تو اس کے متعلق خداتعالی پر کوئی فرفض عائد نہیں ہوتا ہم پر یہ فرض عائد ہے کہ ہم اسے قتل کر دیں۔حالانکہ قرآن کریم یہ کہتا ہے۔ہیکہ اگر نظام دینی کی طرف منسوب ہونے والے لوگ سچے مومن ہیں اور کوئی شخص اُن میں سے واقعی طور پر مرند ہو جاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں ایک نئی قوم مسلمانوں میں داخل کر دیتا ہے۔مثلاً کہا جاتا ہے کہ احمد می مرتد ہیں اس لیے واجب القتل ہیں۔لیکن سوچنے والی بات یہ ہے۔کہ اگر وہ واقعہ میں مرتد ہیں اور غیر احمدی واقعہ میں سچے مومن ہیں تو اس قرآنی وعدہ کے مطابق ضروری تھا کہ اگر مسلمانوں میں پانچ لاکھ احمدی مرند ہوئے ہیں۔تو کم سے کم پچاس لاکھ عیسائی یا سہندو مسلمان ہو کہ ان غیر احمدیوں میں مل جا تا اگر ایسا نہیں ہوا تو معلوم ہوا۔کہ احمدی مرتد نہیں اور غیر احمدی سچے مومن نہیں اور یا پھر خدا عالے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکا۔اگر دس افراد کی بھی ایک قوم سمجھ لی جائے۔اور پانچ لاکھ احمدی ان کے خیال میں مرتد ہو گئے تھے۔تو پچاس لاکھ غیر مذاہب کے لوگ اسلام میں داخل ہو جانے چاہیئے تھے۔اور اگر پانچ لاکھ احمدیوں کی بجائے پچاس لاکھ غیر مذاہب والے اسلام میں داخل ہو جاتے تو مسلمانوں کو کتنا فائدہ ہوتا۔اس صورت میں تو انہیں پانچ لاکھ افراد کے احمدی ہو جانے سے ذرہ بھر نقصان نہ ہوتا بلکہ فائدہ ہی فائدہ ہوتا۔اور یہی وہ بشارت ہے جو اس آیت میں مسلمانوں کو دی گئی ہے۔اور اُن کے حوصلوں کو بند کیا گیا ہے۔پھر قوم کا لفظ دین ہے ممکن ہے اس سے موسو افراد کا گردہ مراد ہو اگر سو سو مراد لیا جائے تو چاہیے تھا پانچ اکھاحمدیوں کے بدلہ میں قرآنی وعدہ کے مطابق پانچ کروڑ ہند ویا نیسان مسلمان ہو جاتے اور اُن پانچ کروڑ کا آنا یقینا مسلمانوں میں سے پانچ لاکھ غریب زمینداروں کے نکل جانے سے بہتر ہوتا۔بہر حال