تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 224
۲۲۴ خدا تعالی نے یہ کہا ہے کہ گر ایک شخص نظام دینی سے الگ ہو جائے تو وہ اس کے بدلہ میں ایک قوم لایا کرتا ہے۔اب یہ قوم یا تو منڈوں میں سے آتی یا عیسائیوں میں سے آتی دونوں صورتوں میں موجودہ احمدیوں سے بہتر ہوتی۔کیونکہ یہ دونوں تو میں احمدیوں سے زیادہ مالدار اور طاقتور ہیں۔اگر خدا تعالی ایک ایک احمدی کے بدلہ میں دس دس مہندو بھی اسلام میں لاتا تو پچاس لاکھ ہندو اسلام میں داخل ہو جاتے۔تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ اس سے مسلمانوں میں کتنی طاقت بڑھ جاتی۔یا اگر امریکہ اور یورپ سے پچاس لاکھ افراد اسلام میں داخل ہو جاتے تو مسلمانوں کو پانچ لاکھ احمدیوں کا نکلنا جو ان کے خیال میں مرتد ہو گئے ہیں ، اتنا بھی برا معلوم نہ ہوتا جتنا ایک مچھر کا مرجانا برا معلوم ہوتا ہے۔اور جس طرح لوگ فلٹ سے مچھر مارنے پر خوش ہوتے ہیں اسی طرح دوسرے مسلمان احمدیوں کے نکل جانے پر خوش ہوتے۔کیونکہ ادھر ایک احمدی ہونا۔اور ادھر انہیں ایک تار آجاتی کہ امریکہ یا یورپ میں دس عیسائی مسلمان ہو گئے ہیں۔اب یا تو علماء کا احمدیوں کو مرتد کہنا جھوٹ ہے اور یا نفوذ با اللہ قرآنی وعدہ پورا نہیں ہو رہا۔(۲) در عرض اس قرآنی آیت نے مسئلہ ارتداد کو بالکل حل کر دیا ہے کہ مرتد کس کو کہتے ہیں اور اور سچا مومن کس کو کہتے ہیں کیونکہ اس آیت میں اعلان کیا گیا ہے کہ اگر جماعت مسلمہ سچے مومنوں پر مشتمل ہو اور کوئی شخص واقعی ان میں سے مرتد ہو جائے تو فورا اللہ تعالیٰ اس کی جگہ ایک نئی قوم مسلمانوں میں داخل کر دے گا اگر کسی جماعت میں سے کوئی شخص سخطة لدینہ نکل جائے اور جماعت میں پھر بھی تبلیغ کا جوش پیدا نہ ہو تو در حقیقت وہ قوم یا جماعت بھی مومن نہیں کہلائے گی۔کہ ایک مرتد کو دیکھنے کے بعد بھی اس کے اندر دینی غیرت پیدا نہ ہوئی۔مگر چونکہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ علیحدہ ہونے والے سخطر لدینہ نہیں نکلے اس لیے ان میں تبلیغ کا جوش بھی پیدا نہیں ہوتا چنانچہ دیکھ لو مولوی تو کہتے ہیں احمدی مرند ہیں مگر عوام الناس کو احمدیوںمیں تبلیغ کرنے کا جوش پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہم سے زیادہ اچھے مسلمان ہو گئے ہیں۔اگر عوام الناس کو واقعہ میں یہ یقین ہوتا کہ یہ لوگ مسلمان نہیں رہے تو وہ سارے کے سارے تبلیغ میں لگ جاتے اور احمدیوں سے زیادہ عیسائیوں اور مہندوؤں میں سے کھینچ کرلے آتے۔لیکن ان کا جوش میں نہ آنا صاف بتاتا ہے۔کہ وہ ہم کو مرتد نہیں سمجھتے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تو اسلام پر زیادہ