تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 142
۱۴۲ سندھ سے کوئٹہ گیا تو اپنی ایک لڑکی کو جو پیار تھی ساتھ لے کیا۔اس نے اب مجھے یاد کرایا کہ نہار میں آپ نے ایک خواب دیکھی تھی جس میں یہ ذکر تھا کہ آپ کے رشتہ داروں میں سے کسی نے خلافت کے خلاف فتنہ اٹھایا ہے میں نے مولوی محمد یعقوب صاحب کو وہ خواب تلاش کرنے پر مقرر کیا۔چنانچہ وہ الفضل سے خواب تلاش کر کے لے آئے۔اب دیکھو خدا تعالیٰ نے کتنی دیر پیٹے مجھے اس فتنہ سے آگا ہ کر دیا تھا اور پھر کس طرح یہ خواب حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔ہماری جماعت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ منافقت کی جڑ کو کاٹنا نہایت ضروری ہوتا ہے اگر اس کی جڑ کو نہ کاٹا جائے تو وعد الله الذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ يَسْتَلِفتُهُمْ في الاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم ے میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی جماعت سے جو وعدہ فرمایا ہے اس کے پورا ہونے میں شیطان کئی قسم کی روکا دیتیں حائل کر سکتا ہے۔دیکھو خداتعالی کا یہ کہنا شا ندار و عدہ تھا ہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پورا ہو ا۔حضرت ابو بکریہ کی خلافت صرف اڑھائی سال کی تھی لیکن اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے جو تائید و نصرت کے نظارے دکھائے وہ کتنے ایمان افزا تھے حضرت ابو بکر یہ محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ادنی غلام تھے لیکن انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں رومی فوجوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔آخر آڈھائی سال کے عرصہ میں لاکھوں مسلمان تو نہیں ہو گئے تھے۔اس وقت قریباً قریبا رہی مسلمان تھے۔جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دشمنوں کا ده مقابلہ کرتے رہے تھے لیکن خلافت کی برکات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں میں و شان اور امنگ اور جرات پیدا کی کہ انہوں نے اپنے مقابل پر بعض اوقات دو دو ہزار گنا تعداد کے لشکر کو بڑی طرح شکست کھانے پر مجبور کر دیا۔اس کے بعد حضرت عیہ کا زمانہ آیا تو آپ نے ایک طرف رومی سلطنت کو شکست دی تو دوسری طرف ایران کی طاقت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر کے رکھ دیا۔پھر حضرت عثمان کی خلافت کا دور آیا۔اس و در میں اسلامی فوج نے آذربائجان تک کا ے مراد مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر مرحوم انچارج شعبہ زود نویسی - شاه سورة النور : ۵۲