تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 82
AY گئے اور بعض جگہ سترہ سترہ میل تک پیدل پانی میں سفر کیا۔اور سیلاب زدگان تک پہنچے اور انہیں ہر قسم کی امداد بہم پہنچائی گئی ہے۔(4)۔لاہور ۱۸ اکتوبہ آج بھی مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی تین پارٹیاں مختلف جگہوں میں امدادی کام میں مصروف ہیں۔سلطان پورہ ریلیف سنٹر سے شاد باغ مصری شاہ دسن پورہ اور تاج پورہ کے علاقوں کو طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔احمدی مستورات کے ایک وفد نے شاہدرہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 4 مستحق افراد میں پارچات اور ایک صد مریضوں میں ادویات تقسیم کیں۔اس علاقہ میں خدام کے ایک وفد نے بھی علاوہ ادویات کے دیا سلائی اور موم بتیاں تقسیم کیں۔یوہ سے خدام الاحمدیہ کے سنترہ افراد پرمشتمل ایک اور قافلہ آج گیارہ بجے شاہدرہ پہنچ گیا ہے سیلاب زدگان کو ہر قسم کی امداد بہم پہنچانے کے لئے مندرجہ ذیل مقامات پر امداد کیمپ لگائے جائیں گے۔نارنگ - کالا خطائی اور ایچڑ یہ ، (2) - " آج بھی حسب معمول مجلس تعدام الاحمدیہ لاہور کے زیر اہتمام سلطان پورہ اسلامیہ پارک، کرشن نگر ، اور شاہدرہ کے سنٹروں میں بڑی سرگرمی سے ریلیف کا کام جاری رہا۔خدام ان علاقوں میں ادویات تقسیم کرنے اور صفائی کے کام میں مدد کر نے میں مصروف رہے۔اس کے علاوہ قلعہ بھی سنگھ شمشان بھومی۔اور اس کے ملحقہ علاقہ میں۔۔۔مجلس کی چھے افراد پرشتمل پارٹی جو کہ 14 اکتوبر کو قصور کی طرف روانہ کی گئی تھی آج واپس لاہور پہنچ گئی ہے اس پارٹی نے اس دوران میں بنگلہ قیصر گڑھ ، مان گنڈا سنگھ والا، میانوالہ اوے حسین خاں والا ، جوڑا اور ان کے علاوہ دیگر چھوٹے چھوٹے دیہات میں پانی میں گزار کہ امدادی کام کیا تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد میں ادویات تقسیم کی گئی ہے۔لے ملت ، لاہور ۱۹ اکتوبر شرارت - سے " قلت "کیا ہور ۲۰ راکتور هه م ہ " تمت " لاہور ۲۲ اکتوبر ۹۵ ۶۔