تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 54
۵۴ ناظمین کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی پُر مسرت زندگی اور تابندہ مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔محمد رفیق درک " ڈپٹی چیف آرگنائزر ریڈ کر اس سوسائٹی نامہ نگ کیمپ" (انگریزی سے ترتیب) (۲) - م ۱۸ - انجمن خدام الاحمدیہ کی ایک رضا کار جماعت جو ۳۲ رضا کاروں پشتمل تھی، نارنگ آئی۔یہ اُس وقت کا ذکر ہے جب سیلاب کی وجہ سے رسل و رسائل کے تمام ذرائع ختم ہو چکے تھے۔اس جماعت نے ان تمام دیہات کے ہر تباہ شدہ گاؤں میں جا کہ لوگوں کو طبی امداد پہنچائی۔اس جماعت میں طلباء، ڈاکٹر اور کمپیونڈر شامل تھے۔خدمت خلق کا جذبہ دیکھ کر علاقہ کے لوگ بہت متاثر ہوئے۔میں ماسٹر محو فضل داد صاحب قائد رضا کاران کا فلڈ ریلیف کمیٹی کی طرف سے و انجمن آڑھتیان کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے رضا کاروں کی کمان بڑی قابلیت سے کی اور ان نوجوان طلباء رضا کاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنی تعلیم کا نقصان کر کے نسل انسانی کی خدمت کو کے سچے مومنوں کا ساثبوت دیا۔یہ چند سطور لکھ کر اپنا فرض انسانی ادا کیا ہے۔میں دعا کہتا ہوں کہ ہر مسلمان خدمت خلق کا اپنے اندر جذبہ پیدا کرے۔نذیر حسین پر بد بینٹ انجمن رائس مرچنٹ نارنگ منڈی۔سردارمحمد سیکرٹری انجمن آڑھتیاں وسیکرٹری فلڈ ریلیف کمیٹی نارنگ منڈی ضلع شیخو پورہ ۲۴ " (۳) - مانگٹانوالہ سیکٹر کے میڈیکل آفیسر جناب غوری صاحب نے اپنے سرٹیفکیٹ میں لکھا :۔میں شیخ رشید احمد اور ان کی پارٹی کو یہ سرٹیفکیٹ دینے میں مسرت محسوس کوتا ہوں جنہوں نے خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی زیر ہدایت میرے ساتھ حلقہ مانگٹانوالہ کے سیکر میں کام کیا ہے۔ان لوگوں نے نہایت تندہی سے خدمت کی اور ان کی خدمات بہت ہی مفید ثابت ہوئیں۔انہوں نے دُور دراز کے دیہاتی لوگوں کو طبی امداد بہم پہنچائی۔منزل مقصود پر