تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 43 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 43

۴۳ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ریلیف کیمپ کھول کر مفاد عامہ کا ایک اعلیٰ کام کیا ہے ؟" د چٹھی مورخہ ۱۸ نومبر ۱۹۵۵ء - جناب سردار پرتاب سنگھ صاحب کیروں وزیر ترقیات حکومت پنجاب ) (۵)۔" مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ جماعت احمدیہ کے ریلیف کیمپ نے سیلاب زدہ لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے بہت عمدہ خدمات سر انجام دی ہیں یا دچھٹی مورخه ۱۵ نومبر ۱۹۵۵ء - جناب سردار امیل سنگھ صاحب وزیر مال حکومت پنجاب )۔(4)۔" جناب منسٹر صاحب نے جماعت کے اس قابل قدر خدمت کے کام کی تعریف فرماتے ہوئے مجھے ہدایت دی ہے کہ آپ کو شکریہ کا پیغام پہنچا دوں “ (شری سر ناگت سنگھ صاحب پرائیویٹ سیکرٹری پبلک ورکسی منسٹر چندی گڑھے مورخہ ۱۸ نومبر (41900 (۷)۔" ہمارے نزدیک سیلاب زدہ علاقہ میں آپ کی ریلیف کی قیمتی خدمات قدر اور تعریف کے قابل ہیں " د جنرل سیکرٹری پنجاب کا نگر میں کمیٹی جالندھر مورخہ ۲۶ نومبر ۶۱۹۵۵ ) : (۸) مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ جماعت احمدیہ قادیان کے سجن کئی دنوں سے ان دیہاتیوں میں طبی اور دیگر امداد کا کام بڑی سرگرمی اور شوق سے کر رہے ہیں۔جماعت کی طرف سے موضع پھیرو چیچی میں ایک ریلیف کیمپ بھی کچھٹتا ہے۔جہاں بیماروں اور مصیبت زدگان کی ہر طرح سے امداد کی جاتی ہے۔احمدی نوجوانوں کی امدادی پارٹیاں ادویات پر میری راشن اور کپڑے وغیرہ لے کر خود مختلف سیلاب زدہ دیہاتوں میں امداد کر رہی ہیں مجھے اس بات کے اظہار سے خوشی ہے کہ جو پبلک سیوا کا کام قادیان کے احمدی دوست پوری ہمدردی اور خدمت کے جذبہ کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں اس سے علاقہ میٹ کی مصیبت زدہ جنتا کو بہت آرام پہنچا ہے ؟ ( سردار بشن سنگھ صاحب نائب تحصیلدار علاقہ بیٹ ) (۹)۔" خدمت کے بے لوث جذبہ ، بے پناہ جوش اور خلوص کے ساتھ جماعت احمدیہ قادیان