تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 533
۵۳۳ روزانہ انہیں سات سو خطوط موصول ہوتے ہیں وہ سب خطوط کا مطالعہ کرتے ہیں اور ان کا جواب ارسال کیا جاتا ہے۔اوقات کار کا سلسلہ نصف شب تک جاری رہتا ہے اور وہ ہفتہ کے ساتوں دن کام میں رہتے ہیں۔(۵) مسیحی اخبار کرائسٹ لائٹ ڈیگ (۴) اگست ۹۸۳ اید) نے لکھا :- میسیج (علیہ السلام) صلیب پر فوت نہیں ہوئے تھے۔کوئی سچا نبی کبھی صلیب پر فوت نہیں ہو سکتا۔مسیح علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے صلیب پر جان دینے سے محفوظ رکھا۔زخموں کے مندمل ہونے پر جب آپ صحتیاب ہو گئے تو آپ نے بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل کی تلاش میں افغانستان اور کشمیر کی طرف ہجرت کی۔بائبل کی رو سے آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ آپ بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل کی طرف ہجرت کریں گے۔اگر آپ ایسا نہ کرتے تو (نعوذ باللہ ) جھوٹے ثابت ہوتے۔یہ ہے وہ عقیدہ جس کا اظہار گذشتہ جمعرات کے روز کوپن ہیگن کے علاقہ " وہ دور میں واقع ود مسجد نصرت جہاں میں اسلامی فرقہ احمدیہ کے نئے خلیفہ نے اپنے متبعین کے ایک اجتہان کے روبرو کمال سنجیدگی اور اعتماد کے ساتھ کیا۔دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ کے سربراہ کے عہدہ پر نئے خلیفہ حضرت مرزا طاہر احمد کا با ضابطہ تقریر ابھی حال ہی میں عمل میں آیا ہے۔اس جماعت کے ممبران کی تعداد ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔جماعت احمدیہ کی بنیاد آج سے ۹۰ سال قبل حضرت مرزا غلام احمد نے رکھی تھی۔شملہ میں (حضرت) احمد نے دعوی کیا کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو بذریعہ الهام یہ بتایا ہے کہ آپ وہی مسیح موعود اور مہدی ہیں جس نے احیائے اسلام کا فریضہ انجام دینا ہے اور جس کے آنے کی بشارت (حضرت) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دی تھی اور بائیل میں بھی مسیح کی آمد ثانی کی شکل میں جس کی پیش گوئی موجود ہے۔اور مزید برآں ہندووں کی مذہبی کتب میں بھی جس کے ظہور کی خبر دی گئی ہے۔نئے خلیفہ بانی سلسلہ احمدیہ کے پوتے ہیں اور ان کے چوتھے خلیفہ (یعنی جانشین) ہیں۔آپ آجکل اپنی جماعت کے افراد سے ملنے کی غرض سے یورپ کے وسیع دورہ کے سلسلہ میں یہاں آئے ہوئے ہیں۔اس دورہ میں آپ اٹلی میں ایک له الفضل ۱۳ اکتوبر ۹اء من