تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 511 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 511

سیکس پو پر جس مسجد کا افتتاح عمل میں آیا ہے وہ دوسری مساجد کی طرح گنبد سے مزی بو ہے۔۔۔۔۔۔اس جماعت کے (سویڈن میں) دو مبلغ ہیں۔جماعت سویڈن نہ صرف بیرونی ملکوں سے آکر یہاں آباد ہونے والے مسلمانوں پر مشتمل ہے بلکہ وہ سویڈش باشندے بھی اس میں شامل ہیں جنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔اپنی تقویم کی رو سے یہ جماعت چودھویں صدی میں سے گزر رہی ہے کیونکہ ہجری اسلامی کیلنڈر کی رو سے موجودہ سال ۱۳۵۵ واں سال ہے۔GOTEN BORG POSTEN ATTED PAGE 21, 1976۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث لاء کی حضرت تخلیقین اربع الثالث کا سفر ت ۱۹۷ء کر صلیب کا نفرنس سے خطاب کے بعد لندن سے ۲۴ جولائی کو روانہ ہو کہ ۲۵ جولائی کی رات کو اوسلو (ناروے) میں رونق افروز ہوئے اور ۲۶ جولائی کو حضور نے یہاں ایک پریس کا نفرنس سے خطاب فرمایا۔۲۸ جولائی کو اوسلو سے روانہ ہو کہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہالم میں پہنچے اور چند روز قیام فرمانے ، پر یس کا نفرنس اور انفرادی اور اجتماعی ملاقاتوں میں انوار اسلام پھیلانے کے بعد ۳۱ جولائی کو سویڈن کے شہر کوٹن برگ تشریف لائے اور یکم اگست کی صبح کو ایک پریس کا نفرنس سے خطاب فرمایا جس میں حضور نے موجودہ زمانہ کے مسائل کا حل اسلام سے پیش فرمایا اور قرآن مجید جیسی عظیم کتاب کی طرف نہایت پر شوکت انداز میں توجہ دلانے کے بعد اشاعت قرآن کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی مساعی پر روشنی ڈالی۔ریڈیو گوٹن برگ نے اس روز سوا پانچ بجے پریس کانفرنس کی یہ خبر نشر کی :- حضرت مرزا ناصر احمد ( جو ۱۹۶۵ء میں جماعت احمدیہ کے تیسرے خلیفہ منتخب ہوئے تھے) نے اپنے پہلے دورہ میں فرمایا تھا کہ گوٹن برگ کو ایک مسجد کی ضرورت ہے۔اس کے تقریبا ایک سال بعد ہی ایک بڑی مسجد تعمیر ہو چکی ہے۔اس مرتبہ آپ نے یہ اعلان فرمایا ہے کہ آئندہ ایک سوسال کے اندر یورپ کی اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔جماعت احمدیہ ایک اسلامی فرقہ ہے اس کی بنیاد انیسویں صدی کے آخرہ میں رکھی گئی۔اس جماعت کے قیام کا مقصد تبلیغ کے ذریعہ اسلام کی عظمت کو دبار ه روزنامه الفضل 11 نومبر ٩۶ ص۔