تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 501 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 501

ا۔جم من زبان جانتے ہیں۔لیکن آپ سے کچھ راہنمائی حاصل کرنی چاہتا ہوں گفتگو لمبی تھی لہذا خاکسار نے اُسے تجویز کیا کہ ہم آپس میں کسی جگہ مل لیں تو بہتر ہے چونکہ وہ ڈنمارک کے ایک قصبہ میں ایک لوہے کے کارخانہ میں ملازم تھا اور یوگوسلاویہ سے تعلق رکھتا تھا۔اس نے کہا کہ میں بہت مصروف ہوں چھٹی نہیں مل سکتی۔اگر آپ میرے پاس وقت نکال کر آجائیں تو میں آپ کا بہت ممنون ہونگا۔کوپن ہیگن سے قریباً ساٹھ کلومیٹر دور رہتا تھا۔اگلے روز یکیں ٹرین پر اُس کے پاس پہنچا۔وہ اسٹیشن پر موجود تھا۔مجھے مل کر بہت خوش ہوا۔گھر پہنچے۔رات وہیں ٹھہرا۔رات کو اس نے مجھے سارا واقعہ سنایا کہ خواب میں اس لڑکے سامنے ایک سفید پگڑی پہنے گھنی لمبی سفید داڑھی والا شخص ظاہر ہوا۔جس کے ہاتھ میں ایک کاغذ تھا جسے بعیت کا غذ کیا گیا۔اسے خواب میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ جنت میں داخل ہونے کا کاغذ ہے جب اس شخص نے اپنی اس خواب کا ذکر کیا تو میں نے اُسے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی فوٹو دکھائی تو فوراً پکار اُٹھا کہ یہی وہ شخص ہے جسے اُس نے خواب میں دیکھا ہے۔آخر میں خاکسار نے بیعت فارم کا ذکر کیا تو کہنے لگا کہ میری تسلی ہو گئی ہے۔چنانچہ اس نے بلا توقف جماعت میں شمولیت اختیارہ کہ لی ہیں ایک ماہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد مکرم کمال یوسف صاحب واپس ڈنمارک تشریف لائے تو اس یوگو سلاوین نوجوان کی تحریک پر ہم نے سویڈن جانے کا پروگرام بنایا کیونکہ گو تھن برگ میں بہت سے یوگو سلاوین دوست رہائش رکھتے تھے۔مکرم محمود ارکسن صاحب لوکل مبلغ سویڈن استمد مقیم سٹاک عالم کو اطلاع دی۔گو تختن برگ میں مکرم بشیر الدین احمد صاحب این کرنا تقی الدین جعد صاحب کی مدد سے (جو اس وقت وہاں اپنے کاروبار کے سلسلہ میں مقیم تھے ) ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اور سلسلہ احمدیہ سے متعلق ایک پمفلٹ یوگو سلاوین زبان میں شائع کروالیا۔اس میٹنگ میں چالیس کے قریب یوگو سلاوین دوست تشریف لائے۔احمدیت کا تعارف کم دوایا گیا تواللہ تعالی کے فضل سے اسی میٹنگ میں ہی پانچ افراد نے باقاعدہ طور پر سبعیت کر کے سلسلہ احمدیہ میں رسالہ " تحریک جدید جولائی ۱۹۶۹ء ۲۵