تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 459 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 459

رہے ہیں۔۴۵۹ آپ شوری میں یہ معاملہ پیش کر دیں۔اگر شوری برہان الدین ہسپتال نام رکھ دے تو وہ رکھ دیا جائے گا۔کالی کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھا تھا اور ہسپتال کا نام میر ناصر نواب صاحب نے۔کیا آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور میر نا صر نواب صاحب کو ایک درجہ دینا چاہتے ہیں ؟۔له میں آخر آپ لوگوں کا غلام تو نہیں کہ ہر احمدی مجھے جو حکم دے وہ میں مان لوں۔جماعت کی اکثریت کا فیصلہ نہیں مانتے کو تیار ہوں۔جو زید یا بکر یہ سمجھتا ہے کہ اس کا کہنا ماننا مجھ پر واجب ہے وہ بے شک میری بیعت چھوڑ دے" (پرائیویٹ سیکرٹری) افسوس حضرت مصلح موعود کے اس حقیقت افروز جواب پر بھی بعض لوگوں کی تسلی نہ ہوئی جس پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے الفضل ۱۲۰ جون ۱۹۵۶ء میں ایک درد بھرا نوٹ سپر د قلم فرمایا جس میں اعتراض اٹھانے والے عناصر کو مقام خلافت کی عظمت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے واضح فرمایا کہ محمد گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی چنانچہ آپ نے لکھا کہ " اداروں کے نام ایک رسمی سی بات ہے ربوہ کے ہسپتال کا نام نور ہسپتال را یا افضل عمر ہسپتال اس سے جماعت کی تنظیم اور ترقی پر کیا خاص اثر پڑ گیا ہے ؟ پس خدا کے لئے دوست خاموش ہو جائیں اور حضرت صاحب کو مزید پریشان نہ کریں۔کیا ہمارے دوست بنی اسرائیل کے طریق پر قدم مارنا چاہتے ہیں ؟ جو ہر بات پر سوالوں اور اعتراضوں کی بھر ماہ کمہ کے حضرت موسیٰ کو تنگ کرتے رہتے تھے۔چنانچہ جب ایک دفعہ کسی مسلمان کہلانے والے نے اسی قسم کا اعتراض کر کے ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پریشان کیا تو آپ نے اس پر یہ الفاظ فرمائے کہ قد اذذِى مُوسَى أَكْثَرَ مِنْ هَذَا فَصَبَرَ " یعنی حضرت موسیٰ کو بنی اسرائیل نے اپنے ناواجب سوالوں اور اعتراضوں کے ذریعہ ه روز نامہ الفضل رتبه ۱۵ جون ۱۹۵۶ء صفحه ۳