تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 32
۳۲ - ^ روزنامہ نوائے کشمیر لاہور ) ۲۳- ستمبر ۶۱۹۵۵ ) ۹ - روزنامہ پاسبان“ ڈھاکہ (۲۴ - ستمبر ۶۱۹۵۵ بطور نمونہ چند اخبارات کے نوٹ سپرد قرطاس کئے جاتے ہیں۔ا - روز نامه ملت لاہور ۲۴ ستمبر ۱۹۵۵ ء نے لکھا :۔یورپی ممالک میں اسلامی وفود بھیجے جائیں۔دورہ یور سے واپسی پیر احمد یہ جماعت کے سر براہ مرزا بشیر الدین محمود کا بیان۔کراچی ۲۲ ستمبر- احمدیہ جماعت کے سر براہ مرزا بشیر الدین محمد نے بیچ لگثری ہوٹل میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے یورپی ممالک میں اسلامی وفود بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا ہے مرزا صاحب جو حال ہی میں یورپ کے دورہ سے واپس آئے ہیں وہ دورہ کے متعلق اپنے تاثرات بیان کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کے لوگ اسلام سے متعلق کا فی علم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔جہاں بھی وہ گئے تو لوگوں نے انہیں اسلامی وفود بھیجنے پر اصرار کیا تا کہ انہیں اسلام کے بارے میں کچھ علم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں لوگ بڑی تعداد میں اسلام قبول کرنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ ان تک اسلامی تعلیمات صحیح طریقے سے پہنچانے کا انتظام ہو سکے۔انہوں نے کافی لوگوں کو پر دے اور کثرت ازدواج کا حامی دیکھا۔آخر میں مرزا صاحب نے اپنی تقریر میں چندہ اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اس سے بیرونی ممالک میں اسلامی وفود بھیجے جاسکیں۔- روز نامہ جنگ کراچی نے ۲۴ ستمبر ۱۹۵۵ء کی اشاعت میں لکھا :- " کراچی ۲۲ ستمبر ( پ پ ) مرزا بشیر الدین محمود نے کل ایک نجی تقریب میں کہا کہ اشاعتِ اسلام کے لئے آج یورپ کے ممالک میں تبلیغی و خود روانہ کرنے کی ضرورت ہے۔آپ نے بتایا کہ یورپ کے عوام اسلام کی باہت واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وہ جہاں کہیں بھی گئے عوام نے ان سے مل کہ اسلام کی بابت باتیں دریافت کیں۔یورپ کی ایک بہت بڑی اکثریت اسلام کو قبول کرنے پر آمادہ ہے بشرطیکہ انہیں اسلام کی صحیح واقفیت بہم پہنچائی جائے۔آپ نے بتایا کہ لندن کے اکثر لوگ ان سے ملے جو ایک سے زیادہ شادیوں اور پر دے کے حامی تھے۔آپ نے بیرونی