تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 405 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 405

کی باتیں سننے سے نہیں روک سکتے۔اگر ہمارا دل چاہا تو ہم مسلمان ہو جائیں گے۔لیکن تمہیں کوئی اختیار نہیں کہ تم دوسروں پر جبر سے کام لو۔اس وقت سے یہ مخالفت کا سلسلہ جاری تھا جو آخر اس نوٹس کی شکل میں ظاہر ہوا۔بہرحال یہ ایک نہایت ہی افسوسناک امر ہے کہ بعض عیسائی ممالک میں آپ اسلام کی تبلیغ پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔پہلے عیسائی ممالک محمد رسول اشد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف رات اور دن جھوٹ بولتے رہتے تھے۔ہم نے ان افتراؤں کا جواب دینے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حقیقی شان دُنیا پر ظاہر کرنے کے لئے اپنے مبلغ بھیجے تو اب اِن مبلغوں کی آواز کو قانون کے زور سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔دیکھو سویز کے محاطہ میں مصر کی حکومت ڈٹ گئی اور آخر اس نے روس کو اپنے ساتھ ملا لیا۔اگر سویز کے معاملہ میں مصر و ٹ سکتا ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کی بلندی کے لئے اگر پاکستان کی حکومت ڈٹ جائے تو کیا وہ دوسری اسلامی حکومتوں کو اپنے ساتھ نہیں ملا سکتی محمد و ال صل للہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے اتنی بغیرت بھی نہیں دکھا سکتیں۔۔۔۔اگر مسلمان حکومتیں محمد رسول اللہصلی الہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے سوریز جیتنی غیرت بھی دکھائیں تو سارے جھگڑے ختم ہو جائیں اور اسلام کی تبلیغ کے لئے راستے کھل جائیں اور جب اسلام کی تبلیغ کے رستے کھل گئے تو یقیناً سارا یورپ اور امریکہ ایک دن مسلمان ہو جائے گا۔حضور کے اس خطبہ پر مشرقی پاکستان مشرقی پاکستان پریس کی طروب زبردست احتجاج کے پریس نے زبردست احتجاج کیا۔(1) چنانچہ ڈھاکہ کے اخبار " آزاد تے ۲۶ جون ۱۹۵۶ء کی اشاعت میں حسب ذیل ادارتی نوٹ سپرد قلم کیا جر " ہر ایک ملک میں ہر ایک مذہب کو اپنی اشاعت کا کم و بیش موقع ملتا ہے اور یہی بین الاقوامی مسلم اصول ہے۔لہذا اسپین کی حکومت کا اس بنیادی حق کو چھیننا ایک ایسا امر ہے کہ جس پر جماعت احمدیہ کے ممبران بے چین ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور اس معاملہ میں دوسرے که روزنامه الفضل ربوه ۵ارمی ۱۹۵۶ء صفحه ۲ ، ۳ -