تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 391
۳۹۱ ہم نے تو اسلامی دستور بنانے کی کوشش کی تھی۔یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔حضرت مصلح موعود نے دار فروری شاء کے خطبہ جمعہ میں اس واقعہ کا ذکر فرمایا اور نہایت پر شوکت انداز میں بہائی پروپیگنڈا کی تردید کی اور ثابت کیا کہ قرآن مجید کبھی قبیل نہیں ہوسکتا اور بہائیوں کو چیلنج کیا کہ وہ چند ایسے احکام پیش کر دکھائیں جو نا قابل عمل ہوں۔اور بہائیت کی کوئی مفید اور اعلی تعلیم بتائیں جو پہلے سے کمال جامعیت کے ساتھ قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔چنانچہ فرمایا : چونکہ میں چو ہدری محمد علی صاحب وزیر اعظم پاکستان کو بچپن سے جانتا ہوں اور ان کے کیر کڑ سے پوری طرح واقف ہوں اس لئے میں یہ اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جہاں تک قرآن کریم اور اسلام کا سوال ہے وہ ایک نہایت پُر جوش اور اخلاص رکھنے والے شخص ہیں۔اس لئے یکی ان کے متعلق یہ بات ماننے کے لئے تیار نہیں کہ قرآن کریم فیل ہو چکا ہے۔اس لئے ہمیں اسلامی دستور بنانے کے سلسلے میں اس سے راہ نمائی حاصل نہیں ہوئی اور ہم نے بہائیت کی تعلیم کا خلاصہ پیش کر دیا ہے۔اگر کوئی ان کے متعلق یہ بات کہتا ہے تو میں اس سے کہوں گا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔قرآن کریم کہتا ہے کهہ اگر تم سے کوئی شخص کسی کے ذاتی کیر کڑ کے خلاف کوئی بات کہے تو تم اس کا فورا انکار کر دو۔اور یہ بات چونکہ چوہدری محمد علی صاحب کے کیر کڑ کے خلاف ہے اس لئے میں کہوں گا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے جہاں تک قرآن کریم کے فیل ہو جانے کا سوال ہے۔اگر قرآن کریم فیل ہو گیا ہوتا تو پاکستانی لیڈر اسلامی دستور بنانے کی کیوں کوشش کرتے۔ہاں جواب کا آخری حصہ ایسا ہے کہ اس کے متعلق خیال کیا جا سکتا ہے کہ ممکن ہے چوہدری محمد علی صاحب نے بات ٹالنے کے لئے کہ دیا ہو کہ ہم میں حصد تک کام کر سکے ہیں اسے قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔اس سے زیادہ ہم کیا کر سکتے تھے پھر یہ کہنا بھی بالکل غلط ہے کہ اسلامی دستور کا جو خاکہ پیش کیا گیا ہے وہ بہائیت کی تعلیم کا نچوڑ ہے بہائیت کی ایک تعلیم یہ ہے کہ ساری دنیا کی ایک زبان ہونی چاہیے مگر عجیب بات یہ ہے کہ بہاء اللہ کے دعوی سے پہلے ایک زبان جاری کرنے کی تحریک پیدا ہو چکی تھی۔اور اس وقت اسپرانٹو زبان بنائی گئی تھی جس کے متعلق تجویز کیا گیا تھا کہ اسے ہر ملک میں پھیلایا جائے۔بہاء اللہ نے اس تحریک سے متاثر ہو کر اپنی کتابوں میں یہ لکھ دیا ہے کہ ساری دنیا میں ایک ہی مہربان ہونی چاہئیے SPRANTO