تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 314
کم استمر کا علمبردار ہے۔امریکہ مشن کی طرف سے اس کی پر زور تردید میں نیوز ویک کو ایک مفصل مکتوب لکھا گیا۔اخبار کے ادارہ نے خط کے جواب میں اپنی غلطی پر بر ملا افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ محتاط ۱۹۵۵) رہنے کا یقین دلایا۔امریکہ کے ایک مشہور غیر مسلم ادیب مٹر جیمز نے " ریڈرز ڈائجسٹ" رمٹی ۹۵ ایو) میں اسلام کی تائید میں ایک مضمون لکھا جس کا عنوان تھا | RELIGION ISLAM MISUNDER STOOD امریکہ مشن نے اس اہم مضمون کو دس ہزار کی تعداد میں چھاپ کو ملک کے کونہ کونہ تک پہنچا دیا جس کے نتیجہ میں امریکی عوام میں اسلام کی تحقیق کا نیا شوق پیدا ہوا۔اس مضمون کے علاوہ لاس انجلز مشن نے پانچ ہزار کی تعداد میں تبلیغی اشتہارات بھی تقسیم کئے اور اس سال مشن کی طرف سے مجموعی طور پر سات ہزار اشتہارات شائع کئے گئے۔اسی طرح ایک پمفلٹ BIBLICAL BACK GROUND OF ISLAM پانچ ہزار کی تعداد میں فلسطین بھیجا۔جناب چوہدری خلیل احمد ناصر نے امریکن یو نیورسٹی میں اور مولوی نور الحق صاحب انور نے نیو یارک یونیورسٹی میں لیکچر دیئے۔نیو یارک کے ایک چوک میں رات کے وقت مختلف خیالات کے لوگ مجمع ہو کر پبلک لیکچر دیتے تھے۔نیو یارک کے احمدیوں نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا۔اُن کے لیکچرسٹن کو سینکڑوں غیر مسلم احباب دارا تبلیغ آئے اور معلومات حاصل کیں میلغین احمد نے لیکچروں کے ذریعہ پیغام حق پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ریڈیو پر بھی پانچ SAINT LOUISE تقاریر کیں لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں احمدی جماعتوں کی آٹھویں سالانہ کنونشن اس سال ۳، ۴ ستمبر ۱۹۵۵ء کو سینٹ لوئیس ہیں ہوئی جس میں ملک کے اطراف و جوانب سے شمع احمدیت کے پروانوں نے شرکت کی۔اس کنونشن میں جن شہروں کے نمائندے خاص طور پر شامل متباع ہوئے ان کے نام یہ ہیں :۔نیو یارک۔واشنگٹن۔پٹس برگ کلیولینڈ۔شکاگو ڈئیٹرائٹ - ملوا کی۔ڈیٹن انڈیا نیلپس سنز سینٹی۔بالٹی مور - باسٹن ینگسٹر ٹاؤن۔له الفضل ۳ جولائی ۱۹۵۵ء ۳۰