تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 278 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 278

کراچی میں تشریف لائے۔لطیف احمد صاحب تاثیر چیف ایڈیٹر "المصلح" تے انہیں سلسلہ احمدیہ کی دینی خدمات کے بارے میں معلومات بہم پہنچائیں جن سے متاثر ہو کر انہوں نے اخبارہ نگہبان“ میں حسب ذیل شذرہ سپرد قلم فرمایا :- " میں نے احمدیہ مسجد کراچی میں کیا دیکھا " کراچی میں یہ پہلا موقع تھا کہ میں ۲۳ جنوری کو روزہ نامہ المصلح" کراچی کے چیف ایڈیٹر جناب لطیف صاحب تاثیر سے اُن کے دفتر واقع احمد یہ مسجد میں ملنے گیا۔صاحب موصوف بڑے تپاک سے ملے اور دیر تک گفتگو کرنے کے بعد انہوں نے مجھے قرآن پاک کے ۳ ترجمے دکھائے ایک انگریزی دوسرا جمعیتی اور تیسرا ڈچ زبان میں تھا۔اور جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ احمدیہ جماعت نے یوروپ کی ۱۲ زبانوں میں قرآن پاک کے ترجمے کر کے اقوام یورپ کے سامنے پیش کئے ہیں تو بے انتہا مسرت ہوئی اور سچ تو یہ ہے کہ اسلامی فرقوں میں۔۔۔۔صرف یہی جماعت ہے جو یورپین ممالک میں تبلیغ اسلام کا کام کر رہی ہے۔ایڈیٹر صاحب سے ملنے کے بعد جب میں احمدیہ مسجد گیا۔تو یہ دیکھ کر دلی مسرت ہوئی کہ بڑے بڑے احمدی افسران و عمائدین احمدیہ مسجد کے فرش دیواریں اور چھت پانی سے دھو کر صاف کر رہے ہیں اور اس خدمت کو ہر ہفتہ بلا تکلف انجام دیتے ہیں۔در اصل اس مسجد میں اخوت و مساواتِ اسلامی کا جو مظاہرہ ہوتا ہے وہ دوسرے فرقوں کے لئے قابل تقلید ہے۔صدا امین احمدیہ کےلئے تحریک الفین استان حضرت مصلح موعود نے اس سال کے شروع میں تحریک فرمائی کہ مخلص احباب تحریک جدید کے علاوہ صدر انجین احمدیہ کے لئے بھی اپنی زندگیاں وقف کریں۔فرمایا :- احباب کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اب تک صرف تحریک جدید کے لئے واقفین لئے جاتے تھے۔اب ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ صدر انجمن کے لئے بھی واقفین زندگی کی تحریک کی جائے۔پس اس بارہ میں میں اعلان کرتا ہوں کہ مخلص احباب اپنے آپ کو سلسلہ کی خدمت کے لئے پیش کریں۔عام را ہنمائی کے لئے یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل قسم کے احباب کا یہ آمد ہو سکیں گے :۔لے ہفت روزه نگهبان کراچی ۲۵ جنوری ۶۱۹۵۵