تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 273 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 273

۲۷۳ چوہدری مظفرالدین صاحب بنگالی مرحوم کا بیان ہے کہ حضرت مصلح موعود نے آپ کو الوداع کہتے ہوئے یہ خاص اعزاز بخشا کہ وہ امریکہ میں حضور کی طرف سے بعیت بھی لے سکتے ہیں۔صوفی صاحب اس دفعہ مسلسل بارہ سال تک امریکہ کی سرزمین کو نویر اسلام سے منور کرنے کے بعد تکاء میں واپس مرکز میں پہنچے۔۱۹۲۷ء میں آپ کی ٹانگ پر ایک پھوڑا نمودار ہوا جس نے خطرناک صورت اختیار کر لی جس کے نتیجہ میں آپ کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑی اور آپ کئی ماہ ہسپتال میں رہے۔جو نہی آپ کی طبیعت قدرے سنبھلی آپ نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ مجھ سے کام لیا جائے اور بار بار خطوط کے ذریعہ درخواست کی کہ حضور دعا کریں کہ اللہ تعالی مرتے دم تک مجھے خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت مصلح موعود نے آپ کی اس درخواست کو شرف قبولیت بخشا اور دسمبر ۱۹۵۷ء سے آپ کو رسالہ " کہ یویو آف ریلیجینز انگریزی کا ایڈیٹر مقرر فرما دیا۔ربوہ میں جب آپ نے ریویو آف ریلیجیز کی ادارت کا کام شروع کیا تو سامان بہت کم تھا۔ربوہ ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں سے گزر رہا تھا۔لیکن آپ نے اپنے علمی اور انتظامی قابلیت ، ذوق و شوق اور محنت و عرق ریزی - بہت جلد ایسے اعلیٰ معیار پر پہنچا دیا کہ یورپ اور امریکہ کے متعدد نامور منتشرقین نے رسالہ کی تعریف کی اور اس کے علمی مضامین کو سراہا۔جس کا ذکر خود حضرت مصلح موعود نے ایک جلسہ سالانہ کے موقع پر فرمایا۔رسالہ کی افادیت میں اضافہ کے لئے آپ بڑی کثرت سے کتب ورسائل زیر مطالع رکھتے، امریکہ کے تقریباً تمام مشہور رسالے آپ منگواتے تھے۔اور بستر پر تمام دن لیٹے ہوئے انہیں پڑھتے رہا کرتے تھے۔جب تک ہر چیز کو خود دیکھ کر اطمینان نہ کر لیتے چین نہیں آتا تھا۔جس سے آپ کی محققانہ بصیرت کا پتہ چلتا ہے۔اپنی علالت کے باو یو در سالہ چھپوانے کے لئے اکثر و بیشتر خود لاہور تشریف لے جاتے۔آپ نہایت جانفشانی کے ساتھ قریباً پانچ سال تک جماعت کے اہم رسالہ ریویو آف ریلی چیز کی ادارت کے فرائض سر انجام دیتے رہے حتی کہ وفات کے دن (۳۰ اکتو بر شیر کو بھی اسی خدمت میں مصروف تھے کہ حرکت قلب بند ہونے سے رحلت فرما گئے اور اس طرح نئی دنیا میں اسلام کا نہایت کامیابی سے جھنڈا گاڑنے والا ایک بہادر سپاہی اور ایک کامیاب مبلغ اور سلسلہ احمدیہ کا ایک قدیم اور انتھک خادم ہمیشہ کے لئے جدا ہو گیا۔وفات کے وقت آپ کی عمر مبارک ۵۶ سال بھی لیے رپورٹ سالانہ صدر انجمن احد بد نشد تا سایر دو الفصل یکم نومبر های ریویو آف ریلیجین » انگریزی ریکوه