تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 198
190 - چوہدری بشیر احمد صاحب انسپکٹر پولیس ریٹائرڈ۔ہم چوہدری عبد الرحمن صاحب سابق انسپکٹر پولیس۔۲- حضرت چوہدری باغ دین صاحب ربیعیت شده - وفات ، جنوری شاه) آپ کا آبائی وطی کنمو والی ضلع سیالکوٹ تھا۔گاؤں میں ہندو اور سکھ آبادی تھی جو کئی قسم کی رسومات میں مبتلا تھی جن میں مسلمان بھی ان میں شریک ہو جاتے تھے لیکن آپ اپنی نیک فطرت کی وجہ سے بچپن سے ہی ان رسوم کے خلاف تھے۔اور ان کے انسداد اور مدارک کی کوشش کیا کرتے تھے تخلیقہ سراج الدین صاحب آف کلا سیوالہ ضلع سیالکوٹ آپ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہم چند دوست جن میں مرحوم بھی شامل تھے مولوی ابو محمد عبداللہ صاحب آن کھیوہ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے اور اُن سے کچھ پڑھتے بھی تھے مولوی صاحب کی مجلس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کا ذکر اکثر ہوتا تھا۔آپ کے دلائل کو پرکھا جانا اور پیشگوئیوں پر بحث ہوتی۔ان دنوں پنڈت لیکھرام والی پیشگوئی کا عام چھہ چا تھا اور مولوی صاحب فرمایا کرتے تھے کہ اگر مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی پوری ہو گئی تو میں ایمان لے آؤں گا۔خلیفہ سراج الدین صاحب فرماتے ہیں کہ ایہ میں مجھے کسی ذاتی کام کے سلسلہ میں امرتسر جانا پڑا۔کام کے بعد مجھے خیال آیا چلو قادیان بھی دیکھے چلیں۔چنانچہ میں قادیان گیا اور دل کی تسلی ہونے پر کہیں نے حضور کی بعیت کرلی اور کھیوہ واپس آکر مولوی صاحب کی مجلس میں اپنی بیعت سے تعلق تمام باتیں شنائیں۔چند دن خوب بحث ہوئی اور اس کے بعد محترم مولوی صاحب اور دیگر تمام احباب بیعت کے لئے رضامند ہو گئے اور حضور کو خط لکھ دیا۔اس طرح محترم چوہدری صاحب مرحوم۔یہ شمارہ میں خط کے ذریعے بیعت کر لی ، بعد ازاں شعراء میں قادیان تشریف لے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر عہد اطاعت باندھا۔آپ نے اپنے خاندان اور رشتہ دارو میں تبلیغ شروع کی اور بہت کوشش اور محنت سے اس کام کو سرانجام دیتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی کوششوں کو شرف باریابی بخشا اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد احمدیت میں داخل ہوگئی۔آپ اپنے ه المفضل اور جنوری ۱۹۵۵ء م