تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 124 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 124

۱۲۴ کمروں یعنی ہر خاندان کے افراد اپنی طرف سے ایک ایک نوجوان کو خدمت کے لئے پیش کرتے ہوئے عہد کریں کہ ہم ہمیشہ اپنے خاندان میں سے کوئی نہ کوئی فرد دین کی خدمت کے لئے وقف رکھیں گے اور اس میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔جب خاندانی وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے تو پھر اس کو وسیع کر کے ہم وقف کرنے والوں کو تحریک کر سکیں گے کہ وہ اپنے اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں سے ایک ایک دو دو تین تین چار چار کو وقف کرنے کی کوشش کہ میں اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ممتد ہوتا چلا جائے گا اور قیامت تک جاری رہے گا جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی کہا تھا اب فصل تیار ہے صرف اس کے کاٹنے والوں کی ضرورت ہے اور یہ مبالغہ نہیں واقعہ ہے کہ مغربی لوگوں میں اسلام کی طرف زیر دست میلان پایا جاتا ہے کہیں تو بیمار تھا اور لمبی بات نہیں کر سکتا تھا مگر میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی میں گفتگو کرتا یورپین لوگ فوراً مہتھیار ڈال دیتے تھے اور وہ سمجھے جاتے تھے کہ حقیقت کیا ہے۔بہرحال بہ تحریک ہے جو نہیں جماعت میں کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر ہم السلام کی اشاعت میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔آخر اپنے دلوں میں سوچو اور غور کرو کہ اگر وقف کا سلسلہ جاری نہ رہے تو تمہارا یہ دعوئی کہ اسلام دنیا پر غالب آجائے گا کسی طرح سچا سمجھا جا سکتا ہے یہ تو ہوگا نہیں کہ ایک دن صبح اٹھ کہ تم تسبیح پر تین دفعہ سبحان اللہ سبحان اللہ کہو گے اور امریکہ کا پریذیڈنٹ اور کونسل آف سٹیٹ کے سب مہر مسلمان ہو جائیں گے اور وہ اعلان کر دیں گے کہ ہم عیسائیت کو ترک کرتے ہیں۔اگر ہم نے واقعہ میں اسلام پھیلانا ہے تو بہر حال ہمیں جد وجہد کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔تو حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لئے جب تک صحیح رنگ میں کوشش نہ ہو اس وقت تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکتا اگر ہم اسلام کو پھیلا نا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ہر احمدی کو یہ عہد کر لینا چاہیئے کہ ہمیں اپنے کسی عزیز یا رشتہ دار یا ساتھی کو اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دوں گا پھر وہ آگے اپنے ساتھیوں کو اسلام کی خدمت کے لئے تیار کریں۔اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے۔رفتہ رفتہ اتنے لوگ ہمارے پاس جمع ہو جائیں گے کہ ہم انہیں آسانی کے ساتھ مختلف ممالک میں پھیلا سکیں گے اور ان سے دین کی اشاعت کا کام لے سکیں گے۔جب یہ لوگ اسلام کی اشاعت کے لئے ہر شخص تک پہنچیں گے تو چونکہ ان کے دل اسلام کی طرف پہلے ہی مائل ہیں اس لئے اسلام کی فتح کا دروازہ کھل جائے گا اور محمد رسول اله صل اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں عزت کے ساتھ قائم ہو جائے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی یہ مقام دور نظر آتا ہے۔لیکن جب