تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 112
ہمارے بس میں کچھ نہیں لیکن وہ سب کچھ کر سکتا ہے یقین رکھو کہ اس کی مدد تمہاری طرف دوڑی آرہی ہے۔بلاشبہ وہ خود تمہارے دروازے پر کھڑا ہے اور اندر داخل ہونا چاہتا ہے۔پس اُٹھو اور اپنے دروازے کھول دو تاکہ وہ اندر آجائے۔جب وہ تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا اور تمہارے دلوں میں سما جائے گا تو زندگی تمہارے لئے منور ہو جائے گی۔اور دنیا میں تم اسی طرح عزت دیئے جاؤ گے جس طرح آسمانوں میں اس کو عزت اور عظمت حاصل ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔سیدنا حضرت مصلح موعود نے یہ خصوصی پیغام چوہدری تحلیل احمد صاحب نافر انچار ج امریکہ مشن کو ارسال فرمایا اور اس مبارک تحریک کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بذریعہ مکتوب حسب ذیل ہدایات دیں :- RABWAH 10-1-56 مکرمی خلیل احمد ناصر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ ایک مضمون ارسال ہے۔اس کو فوراً شائع کروائیں۔اور پھر اس کے مطابق جو جو لوگ وصیتیں کریں ان کے نام اور جائیداد کی تفصیل مرکز کو بھجوائیں۔ایک مقبرہ کمیٹی قائم کریں جو زمین خریدے اور اس مقبرے کو بہت خوبصورت بنایا جائے۔باغ وغیرہ لگایا جائے۔میرے مضمون " نظام نو " کا انگریزی ترجمہ بھی جلد شائع کیا جائے اس میں تمام تفصیلات اس مضمون کی میں نے بیان کی ہیں۔وہاں کے لوگوں میں قادیان کی محبت اور قادیان کو واپس لینے کا جذبہ بھی پیدا کریں۔جن لوگوں کو خدا توفیق دے وہ ایسا انتظام کریں کہ ان کی وفات کے بعد قادیان ان کی نعش لے جائی بھا سکے تو اس کا بہت اچھا اثر ہو گا۔ه روزنامه الفضل ربوه و فروری شده جنگ است۔کے حضور کا پیغام اور یہ مکتوب شعبہ تاریخ احمدیت کے خصوصی ریکارڈ میں محفوظ دونوں ہی حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کے قلم سے لکھے ہوئے ہیں۔