تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 111 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 111

}}} ا کرانے کا انتظام کرے گی۔نیز ان کے نام ایک ریکارڈ کی شکل میں بھی محفوظ رکھے جائیں گے جن کی نقول بڑے بڑے احمد یہ مراکز میں بھی رکھی جائیں گی۔تا کہ احمدیوں کی آنے والی نسلوں کو اپنے اِن وفات یافتہ بھائیوں کی روحوں کے واسطے دعا کی تحریک ہوتی رہے جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے اموال کو اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقت کیا۔یہ امر بہت ضروری ہے کہ اس بارے میں پوری احتیاط کی جائے کہ اس تمام سکیم پر عمل در آمد کے وقت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے رائج الوقت قوانین کو پوری طرح ملحوظ رکھا جائے تا اس بناء پر کسی وقت بھی کوئی اعتراض پیدا ہو کہ اس سکیم یا اس کے مقاصد کو نا کام نہ بنا سکے۔جیسا کہ " الوصیت " میں بیان کیا گیا ہے وصیت کی اس سکیم کے فوائد اور رنگ میں بھی ظاہر ہوں گے۔اور بالآخر یہ انسانیت کے کمزور طبقوں کو اٹھانے اور انسانی فلاح و بہبود اور خوش حالی کو ترقی دینے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔کوئی نظام بھی جس کی بنیاد جبر و اکراہ پر ہو اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔الوصیت میں جو سکیم پیش کی گئی ہے خالصہ طوعی اور رضا کارانہ ہے اور خدمت اسلام کے ایک احمہ کا درجہ رکھتی ہے اس لحاظ سے جو اخلاقی اور روحانی فوائد اس تحریک کے ساتھ وابستہ ہوں گے۔تمام دوسرے نظام ان سے محروم ہیں۔رفتہ رفتہ ایک ملک کے بعد دوسرا ملک اس تحریک کو اپنانے کے لئے آگے آتا رہے گا اور اس طرح ان لوگوں کی طرف سے جو اس سکیم کے ذریعہ بہ وحانی، اخلاقی اور مادی فوائد سے متمتع ہوں گے۔دُنیا میں خدا کا نام بلند ہوتا رہے گا۔اس تحریک پر پاکستان اور ہندوستان میں پہلے سے عمل ہو رہا ہے میری خواہش ہے اور میں اس کے لئے دُعا بھی کرتا ہوں کہ تحریک کو اپنانے والے ممالک میں سے امریکہ تیسرا ملک ثابت ہو۔اور اس طرح وہ وسیع سے وسیع تر پیمانے پر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اس کی ترقی کی بنیادیں استوار کرنے میں حصہ لے آمین۔برادران ! ہم کمزور اور ناتواں ہیں۔لیکن ہمارا خدا طاقت ور اور ہمہ قوت ہے۔