تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 354
۳۵۴ of Representatives, Bong County; Bong Ahmadiyya High School principal Sardar Rafiq Ahmad۔☑ ترجمہ اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ممبران جماعت محمد لائبیریا نے اپنے لائبیرین دوستوں کے تعاون سے بانگ کونٹی میں سانوے SANOYEA کے مقام پر ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا۔اس موقع پر سفیر پاکستان مقیم گھانا جناب ہیں اے اینچ احسانی نے احمدیہ مشن کے نام اپنے پیغام میں اس اہم تقریب پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور پروگرام کی کامیابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر مشنری انچارج جناب رشید الدین صاحب نے اپنی تقریر میں قائد اعظم کی عظیم کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اُن کے اعمال اسلامی اصولوں کے مطابق ہوتے تھے۔اس تقریب کے دوسرے مقررین میں عزت مآب MOMOKAINE ممبر قومی اسمبلی اور مکرم سردار رفیق احمد صاحب پرنسپل احمدیہ ہائی سکول شامل تھے بے اس سلسلہ میں دوسری تقریب ما نرود و یا شہر میں منعقد ہوئی۔اس میں بھی احمدی احباب نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا جس کی تفصیل مکرم مولوی عطاء الکریم صاحب شاہد مبلغ لائبیریا کے الفاظ میں درج ذیل کی جاتی ہے :- ائیجیریا میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صد سالہ تقریبات ۲۸، ۲۹ نومبر کو بڑے اہتمام کے ساتھ منائی گئیں۔اس موقع پر سفیر پاکستان برائے لائبیریا مقیم اکرا جناب احسانی صاحب خود بھی تشریف لائے اور ان کی تحریک پر حُبُّ الوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ کے عین مطابق پاکستانی احمدی احباب نے بھی دوسرے لوگوں کے شانہ بشانہ پورے جوش و خروش کے ساتھ اس موقع پر منعقد ہونے والی نمائش اور فٹ بال کے میچ میں حصہ لیا۔اس تقریب پر جو سیمینار منعقد ہوا۔اس کا آغاز خاکسار (عطاء الکریم شاہد نے تلاوت قرآن پاک کے ساتھ کیا۔جس کا بعد میں انگریزی میں ترجمہ بھی شنایا گیا۔بعدہ ایک پاکستانی احمدی دوست نے تقریر کی اور بانی پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔لا ممبر بن ستار - ۱۵ دسمبر اء۔