تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 63
ہوتا ہے۔اس لئے جو کچھ وہ کہتا ہے اسے وہ بلا دریغ مانے لگ جاتے ہیں بعض کو کسی نیک انسان پر اعتماد ہوتا ہے۔جب وہ دیکھتے ہیں کہ وہ ایک کام کر رہا ہے تو وہ بھی ویسا ہی کام کرنے لگ جاتے ہیں۔تم بھی اپنی زندگیاں ایسی بناؤ کہ سب لوگ تمہارے متعلق یہ کہیں کہ یہ لوگ جھوٹ نہیں بولتے۔یہ دھوکا اور فریب نہیں کرتے نیکی اور پاکیزگی میں اپنی عمر بسر کرتے ہیں۔اگر تم اپنے متعلق لوگوں کے دلوں میں یہ اعتماد پیدا کر لو تو نہ کوئی حکومت کسی کو تمہا رے آنے سے روک سکتی ہے نہ کوئی پارٹی تمہاری آواز کو دبا سکتی ہے نہ لوگوں کے باہمی معاہدات تمہیں کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔۔۔۔جن کے ساتھ خدا کا تعلق ہو، جو اپنے نیک نمونہ سے لوگوں کے دلوں کو گھائل کر چکے ہوں ، جو اپنی نیکی اور تقویمی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد حاصل کر چکے ہوں ، جو اُٹھتے اور بیٹھتے شرافت اور دیانت کا ایک مجسمہ ہوں۔ان کا ہر قدم تبلیغ ہوتا ہے۔ان کا ہر لفظ تبلیغ ہوتا ہے۔ان کی ہر حرکت تبلیغ ہوتی ہے۔ان کا ہر سانس تبلیغ ہوتا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت لوگوں کو ان کے نیک اثر سے محروم نہیں کر سکتی۔وہ لوگ جو ان کی بات سننا تک گوارا نہیں کرتے ، وہ لوگ جو ان کی مشکل دیکھ کر بھاگنا چاہتے ہیں وہ بھی ان کے نمونہ کو دیکھ کر ان کے پاؤں پکڑ کر برکت حاصل کرنے کے خواہشمند ہو جاتے ہیں۔پس اپنے نمونہ اور عمل سے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ تم اپنی ذات میں ایک مجسم تبلیغ بن جاؤ جس طرح سورج کو دیکھنے کے بعد انسان کیلئے کسی دلیل کی احتیاج باقی نہیں رہتی اسی طرح جب کوئی شخص تم کو دیکھ لے تو وہ یہ یقین ہی نہ کر سے کہ مرزا صاحب جھوٹے تھے۔۔۔۔پس تم اپنے عمل سے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ دنیا تمہارے پیچھے چلنے پر مجبور ہو، دنیا تم سے محبت کرنے پر مجبور ہو، دنیا تمہارے سایہ عاطفت میں پناہ لینے پر مجبور ہو جس طرح اگر کسی جنگل میں سے لوگ گزر رہے ہوں اور اس جنگل میں کوئی خطرناک شیر رہتا ہو تو لوگ سمٹ کر کسی زبر دست شکاری کی پناہ میں چلے جاتے ہیں اسی طرح دنیا سمجھ لے کہ ہر جگہ آفتیں اور مصیبتیں نازل ہوتی ہیں مگر جہاں تم کھڑے ہو وہاں کوئی مصیبت آسمان سے نازل نہیں ہوتی اگر تم ایسا مقام حاصل کر لو تو دنیا تمہاری طرف آنے پر خود بخود مجبور ہو جائے گی۔اگر کسی جگہ آگ کی بارش ہو رہی ہو اور صرف ایک