تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 594
۵۶۸ و انصار ) حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور کمیٹی کے دیگر ارکان مصافحہ سے مشرف ہوئے پھر حضرت اقدس صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور دیگر احباب کے ہمراہ اس جگہ تشریف لائے جہاں صحابہ کرام اور ناظر و وکلاء صاحبان حضور کے استقبال کے لئے صف ایستادہ تھے حضور کے ساتھ مصافحہ کا شرف حاصل کرتے ہوئے ضعیف العمر صحابہ کی حالت غیر ہوئی جاتی تھی خوشی مسرت سے اُن پر رقت کا عالم طاری تھا۔ان میں سے بعض بے اختیار ہو کر ہاتھ پھیلاتے ہوئے حضور کی طرف دوڑ پڑے بیچ پاک کے ان حواریوں کا اپنے اس امام کی طرف بے تابانہ بڑھنا جو حسن اور احسان میں خود مسیح پاک کا نظیر تھا ایک ایسے روح پرور منظر کا حامل تھا جس کی یاد کبھی بھی نہیں بھول سکتی حضور نے صحابہ کرام کو شرف دید اور شرف مصافح سے نوازتے ہوئے اُن سے اُن کا احوال پوچھا اور بالخصوص حضرت مولوی غلام نبی صاحب مصری سے جو کافی کمزور ہو رہے تھے ان کی صحت کے متعلق تفصیلی رنگ میں دریافت فرمایا۔بعدہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضور سے صدر انجمن احمدیہ کے ناظر اور تحریک جدید کے وکلاء صاحبان کا تعارف کرایا۔اور حضور ان سب کو شرف مصافحہ سے نوازنے کے بعد قصر خلافت کی طرف روانہ ہونے کے لئے موٹر کار میں سوار ہوئے۔حضور جو نہی موٹر کار میں تشریف فرما ہوئے ہولانا جلال الدین صاحب شمس نے استقبالیہ کمیٹی کی طرف سے حضور کی خدمت میں کمیٹی کی طرف سے تبیین صفحات پر شتمل الفضل کا شاندار اور با تصویر خیر مقدم نمبر " پیش کیا۔جو مغربی اقوام کو برکت بخشنے کے بعد حضور کی مرکز سلسلہ میں یا صحت اور کامیاب دیامراد واپسی کے موقع پر مولانا شمسی صاحب کی زیر نگرانی ادارہ الفضل نے شائع کیا۔• اس کے بعد حضور دیگر اہل قافلہ کے ہمراہ موٹر کاروں میں قصر خلافت کی طرف روانہ ہوئے سب ت مولانا جلال الدین صاحب شمسی رنمائندہ صدر انجمن احمدیه ، صاحبزادہ میاں عبد المنان صاحب عمر ایم اے انمائندہ تحریک جدید) چوہدری محمد عبد الله صاحب (نمائندہ لوکل انجیمین احمد یه دیوه ) - چوہدری ظہور احمد صاحب آڈیٹر حال ناظره یوان (نمائندہ صدر را نمین احمدیه ) حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب انمائندہ میونسپل کمیٹی ربوہ )۔چوہدری ظہور احمد صاحب با جوه (نمائندہ تحریک جدید) -