تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 46
مهم سوم ضروری واقعات محفوظ ہو سکیں۔سلسلہ کی تاریخ کئی جلدوں میں مکمل ہو گی۔تین سال تک کام کا اندازہ ہے۔اس کی چھپوائی اور لکھوائی وغیرہ پر کم از کم تیس پینتیس ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔صدر انجمن احمدیہ پر چونکہ اس وقت کافی بار سے اس لئے اس کام کا علیحدہ انتظام کرنے کے لئے کیں احباب جماعت میں سر دست صرف مبلغ بارہ ہزار روپیہ کی تحریک اس کام کے لئے کر رہا ہوں۔جب یہ روپیہ خرچ ہونے کو ہوگا پھر اور اپیل کی جائے گی۔جماعت کے جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے انہیں سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تا یہ کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔دفتر محاسب صد له انجمن احمد یہ ربوہ میں اس تحریک کے لئے مذکھول دی گئی ہے جو احباب اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں وہ اپنی رقوم محاسب صاحب صدر انجمن احمد یہ ربوہ کو بمد تصنیف تاریخ سلسلہ احمدیہ بھجوا دیں۔یہ رقم میرے اختیار میں رہے گی اور میرے ہی دستخطوں سے برآمد ہو سکے گی۔والسلام مرزا محمود احمد خلیفہ ایسیح الثانی امام جماعت احمدیہ یہ تحریک خاص اخبار المصلح" (کراچی) ۲۰ ہجرت ۱۳۳۲ اہش (۲۰ مئی ۱۹۵۳ء) میں چھپ کر منظر عام پر آئی تو مخلصین جماعت نے اس کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔نیز اس اعلان نے جماعت کے اہلِ قلم اصحاب میں بھی ایک جنبش پیدا کر دی چنانچہ لاہور کے ایک مخلص احمدی ایڈووکیٹ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خدمت اقدس میں تحریری درخواست دی کہ انہیں تاریخ سلسلہ لکھنے کا موقعہ عطا فرمایا جائے۔لیکن حضور نے دفتر کو ارشاد فرمایا کہ : " المصلح میں اعلان کیا جائے۔تاریخ سلسلہ کے لکھنے کے لئے آدمیوں کی ضرورت ہے۔تاریخ سے کس ہو۔ادیب ہوں تحقیق اور مطالعہ کا بہت شوق ہو جیسن تنخواہ پر آسکیں اس سے بھی اطلاع دیں۔