تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 578
اس ملاقات کی مستقل یادگار ایک فوٹو بھی ہے جو رسالہ خالد" ربوہ رفتی ۱۹۵۵ء میں چھپا اور جس میں حضور کے ساتھ مسٹر کو بھی موجود ہیں۔یہ متبرک چھڑی لیگوس کے احمد یہ مشن ہاؤس میں اب تک محفوظ ہے اور امیر جماعت نائیجریا مختلف، ہم تقاریب پر اُس سے برکت حاصل کرتے اور جلسوں یا معززین سے ملاقات کے وقت استعمال کرتے ہیں • ایڈیٹر ماہنامہ لیٹین ورلڈ (EASTERN WORLD, کی ملاقات د/ اگست کو برطانیہ کے ایک موقر ماہنامہ EASTERN) WORLD کے ایڈیٹر حضور کی ملاقات کے لئے آئے۔یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی اور حضور نے انہیں جماعت احمدیہ کے حالات بتلائے۔جن کو سُن کر وہ حد درجہ متاثر ہوئے۔وہ اس امر سے حیران تھے کہ کسی طرح حضور کے ذریعہ قلیل وقت میں ایک مہاجر جماعت کا نیا مرکز قائم ہو گیا اور اس میں درس گاہیں اور دفاتر بھی تعمیر ہو گئے اور جماعت از سر نو مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہو گئی ہے اسی روز حضور نے زنجبار کے دو طلبا مسٹر سالم اور مسٹر احمد طلبائے زنجبار کی ملاقا کو شرف ملاقات بنتا جفو نے مختصر طور پر اتحاد اسلامی کے حضور موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا جن کا ان کی طبیعت پر گہرا اثر معلوم ہوتا تھا ہے حضرت اماں جان کے انتقال پر پیغام تعزیت حضور کو لندن میں یہ اطلاع موصول ہوئی کہ حضرت اماں جان حرم حضرت مولانا نورالدین خلیفہ المسیح الاوّل ۶ - اگست ۱۹۵۵ء کی درمیانی شب کو انتقال کر گئی ہیں اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ - اس المناک حادثہ پر حضور نے پیغام تعزیت ارسال فرمایا کہ : اماں جی کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا تمام خاندان تک میری طرف سے تعزیت کا پیغام پہنچا دیں خدا تعالیٰ اُن کی روح کو بلند درجات عطا فرمائے ان کو صالحہ بیگم صاحبہ ( المیہ میر محمد اسحق صاحب مرحوم) کی قبر کے ساتھ دفن کیا جائے اسے الفضل " ۱۲ اگست ۱۹۵۵ ء م : ۳ " الفضل "۔ا ر اگست راء منا