تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 577 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 577

اده تمہاری بات ماننے لگ جائے گا مطلع جماعت احمید نائیجیریا کے نمائندہ وفد کی ملاق ۴ ر اگست کو جماعت احمدیه نائیجر با مغربی افریقی) کا ایک نمائندہ وفد حضور کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا جو مسٹر عبدالغفور کلور A۔KuKu وائس پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ نائیجریا اور جناب نسیم سیفی صاحب مبلغ مغربی افریقہ وایڈیٹر اخبار ٹروتھ ( TRUTH) پر مشتمل تھا۔مسٹر کونے کھڑے ہو کر نہایت بے تابی کے ساتھ حضور کی خدمت میں اپنے جذبات عقیدت پیش کئے اور عرض کیا کہ حضور ہمارے روحانی باپ ہیں اور ہم حضور کے پیچھے ہیں ہماری شدید خواہش ہے کہ حضور نائیجیریا تشریف لائیں اور اپنے روحانی بچوں کو اپنی شفقت و محبت نوازیں۔حضور کی بیماری ہمارے لئے باعث تشویش رہی ہے اور ہم حضور کے لئے دعا گو رہے ہیں حضور نے فرمایا کہ بے شک آپ سب میرے روحانی بجتے ہیں اور میرا جی چاہتا ہے کہ آپ کے پاس جاؤں میری صحت اس کی اجازت نہیں دیتی۔مسٹر لکو نے عرض کیا کہ میں الفاظ میں اظہار نہیں کر سکتا کہ میں کسی قدر خوش ہوں اور خدا کا شکر گزار ہوں کہ مجھے خود اپنی آنکھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرزند ارجمند اور خلیفہ المسیح کو دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی فالحمد لله۔اس کے بعد محترم جناب نسیم سیفی صاحب نے جماعت کا مکتوب حضور کی خدمت میں پیش کیا۔اس میں یہ بھی تحریر تھا۔کہ جماعت نائیجیریا اپنی محبت و عقیدت کی نشانی کے طور پہ نائیجریا کی بنی ہوئی ایک چھڑی حضور کی خدمت میں اپنے نمائندہ کے ذریعہ پیش کرتی ہے، نیز درخواست کرتی ہے کہ حضور جماعت نائیجیریا کو اپنی چھڑی تبر کا مرحمت فرمائیں تا جماعت اس محبت کی نشانی کو محفوظ رکھ سکے حضور نے اس درخواست کو شرف قبولیت بخشا۔نائیجریا کی چھڑی قبول فرمائی اور اپنی چھڑی مٹر ککو کو عطا فرما دی ، جو انہوں نے کھڑے ہو کر ہاتھ میں لی اور وفور عقیدت کے ساتھ اپنے سینہ سے لگالی۔اس وقت اُن پر سرور اور وحید کی ایک عجیب کیفیت طاری تھی اور وہ زبان سے لیے ساختگی کے ساتھ بار بار الحمد للہ کہہ رہے تھے کہیے به۔روزنامه " الفضل" ۱۸ اپریل ء - خطبات محمود جلد اول ۳۴ - ناشر فضل عمر فاؤنڈیشن ربوه کے - اخبار" الفضل " ربوه ۱۲ اگست ۱۹۵۵