تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 576 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 576

۵۵۰ وقف کر دیں۔حضور نے اسلام کی یقینی اور قطعی فتح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ایک دن ضرور آئے گا جبکہ آسمان پر صرف ایک خدا اور زمین پر صرف ایک قوم ہوگی۔عید کی تقریب میں تقریبا پانچ صد اصحاب شامل ہوئے۔جہانوں میں ارجنٹائی۔ہیٹی اور چلی کے سفراء - لندن کے مقامی مسیر سر فرینک براؤون اور دیگر بعض اہم شخصیتیں مثالی سپریچولسٹ ڈیسمنڈ نٹا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔آخر میں امام مسجد لندن مولو د احمد خان صاحب نے تمام جہانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضور کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور کے میار کی عظیم اور روح پرور وجود کی وجہ سے اس تقریب کی برکات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے راست عید کے بعد ڈسمنڈ شا کی ملاقات حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :- میں جب انگلستان اپنے علاج کے لئے گیا تو عید کی تقریب پر ڈسمنڈ شابھی آیا۔جب میں واپس گھر کی طرف آیا۔اور اندر داخل ہونے لگا۔تو مجھے اپنے پیچھے کی طرف سے آہٹ آئی۔میں نے مڑ کر دیکھا۔تو ڈسمنڈ شا آرہا تھا میں نے کہا تم تو رخصت ہو گئے تھے کہنے لگا میرے دل میں ایک سوال پیدا ہوا تھا۔میں نے چاہا کہ آپ سے پوچھ لوں۔میں نے کہا پوچھو۔کیا سوال ہے۔کہنے لگا جب میں یہ تقریر کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے امن پسند نبی ہیں۔تو مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ میری زبان سے خدا بول رہا ہے۔مگر لوگوں پر اثر نہیں ہوتا۔میں نے کہا ڈسمنڈ تا خدا جب بولتا ہے تو دل میں بولتا ہے۔اور تم لوگوں کے کان میں بولتے ہو۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ایک کان سے من کہ دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔جس دن خدا لوگوں کے دلوں میں بھی بولا ان پر بھی اثر ہو جائے گا۔وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا معلوم ہوتا ہے بات یہی ہے کہیں نے کہا تم انتظار کرو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگو کہ جب تم بولا کرو۔تو خدا تعالیٰ صرف تمہاری زبان سے نہ بولے۔بلکہ لوگوں کے دلوں میں بھی بولے ، جس دن وہ لوگوں کے دلوں میں بھی بولنے لگے گا۔لمبی چوڑی تقریروں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔سارا یوروپ ه روز نامه" الفصل " دیوه ۳ اگست ۹۵۵اء من