تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 45 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 45

۱۹۵۳ ۶ ( ۲۴ امان ۳۳۲ ہش) کو حضرت مصلح موعودہؓ کی خدمت بابرکت میں لکھا اور میں میں ایک عزیزہ کی یہ تجویز عرض کی گئی تھی کہ کوائف ۱۹۵۳ء سے متعلق حکومت پاکستان کے مرکزی اور صوبائی انٹرن کے بیانات ایک رسالہ کی صورت میں شائع ہونے چاہئیں۔سید نا حضرت مصلح موعود نے اس پر اپنے قلیم مبارک سے تحریر فرمایا کہ :۔" اچھی بات ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اس کی مکمل تاریخ لکھی جائے۔میر سے نہ دیک مباشر فضل حسین۔۔۔و بلوا کر اس کام پر لگا دیا جائے یا دوست محمد بھی یہ کام کر سکتے ہیں اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضور کی توجہ اس طرف بھی منعطف فرمائی کہ سلسلہ احمدیہ کی پوری تاریخ کو محفوظ کیا جانا چاہیئے۔چنا نچہ اس سلسلہ میں حضور نے درج ذیل حضرت مصلح موعود کی طرف سے تحریک خاص الفاظ میں تحریک فرمائی۔اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ لَحَمدُ، وَنُصَلّى على رَسُولِهِ الكَرِيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ سلسلہ احمدیہ کی تاریخ کو محفوظ کرنے کا انتظام احباب اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں احباب کرام! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کو علم ہے کہ ہماری جماعت کی تاریخ اب تک غیر محفوظ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے سوانح بعض لوگوں نے مرتب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ بھی نا مکمل ہیں پس سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تاریخ سلسلہ احمدیہ کے مکمل کہ انے کا انتظام کیا گیا ہے سب سے پہلے قریب کے زمانہ کی تاریخ مرتب کی جائے گی تا کہ اصل مکتوب شعبہ تاریخ احمدیت" ربوہ میں محفوظ ہے ؟