تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 573 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 573

احمدیہ جماعت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کا وقت آگیا " خدا تعالیٰ ہمارے لئے وہ دن قریب سے قریب تر لانا چاہتا ہے جب ہم نے اسلام کی لڑائی کو اس کے اختتام اور کامیاب اختتام تک پہنچاتا ہے اب کسی ایک ملک یا دو ملکوں کا سوال نہیں۔ایک مبلغ یا دو مبلغوں کا سوال نہیں اب سر دھڑ کی بازی لگانے کا سوال ہے۔یا کفر جیتے گا اور ہم مریں گے یا گھر مرے گا اور ہم جیتیں گے درمیان میں اب بات نہیں رہ سکتی " لمی فشكرته ! خدا را غور کیجئے کتنی دور رس سکیم ہے۔تمام دنیا میں وسیع پیمانہ پر اسلامی لٹریچر کی اشاعت ایک ایسی شق کو سامنے رکھیے اور بتلائیے کہ آپ کی یہ شور و غل بپا کرنے والی جماعتیں اس کا توڑ کیا مہیا کر رہی ہیں ؟ اور جیسی معیاری تقاریہ ہمارے ہاں قادیانیوں کے خلاف کی جا رہی ہیں کیا وہ اس منصوبہ بندی کا توڑ ہو سکتی ہیں۔خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کام کا جواب نعروں سے ؟ مسلسل جد وجہد کا توڑ اشتعال انگیزی سے۔علمی سطح پر مساعی کو ناکام بنانے کا داعیہ صرف پھیتیوں ، بے ہو وہ جلوسوں ، اور نا کارہ ہنگاموں سے پورا نہیں ہو سکتا۔اس کے لئے جب تک وہ انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے فکری اور عملی تقاضے پورے ہوں ہنگامہ خیزی کا نتیجہ وہی بر آمد ہو گا جس پر مرزا صاحب کا الہام اني ممين من اراد اهانتك صادق آئے گا۔جو لوگ اس طرز پر مثبت کام نہیں کر سکتے وہ قادیانی تحریک کے صحیح حامی اور مددگار ہیں وہ اس نہج پر جتنا کام کریں گے اس سے یہ تحریک تقویت حاصل کرے گی رات حضرت مصلح موعود کا پر شوکت اعلان اس جگہ یہ بتانا ضروری ہے کہ اخبار المنیر نے پر ! اپنے تبصرہ میں وکیل المال کا جو اقتباس درج کیا ہے۔وہ دراصل حضرت مصلح موعود کے خطبہ جمعہ ۱۳۰ نومیران شاہ سے ماخوذ ہے ، حضور کا یہ خطبہ تحریک جدید سے متعلق تھا جس میں آپ نے اس عالمی تحریک کا پس منظر بیان کر کے نہایت پر شوکت انداز میں فرمایا تھا :- آج میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اٹھارہ یا انیس سال کا کوئی سوال نہیں ہم نے لے ہفت روزہ المنیر لائل پور (حال فیصل آباد) راگست ۹۵۵ منار هم د ۱۱