تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 572
میں تمام شنوں کی رپورٹوں پر سیر حاصل بحث کی گئی مغربی ممالک میں اسلام کے پیغام پہنچانے کی تجاویز کے علاوہ کا نفرنس میں تمام دنیا میں وسیع پیمانہ پر اسلامی لٹریچر کی اشاعت بعض سنئے مقامات پر مساجد کی تعمیر نئے مشنوں کا قیام اور موجودہ مشنوں کی توسیع کے متعلق غور و خوض کیا گیا۔آخری اطلاع ۲۲ جولائی کے بعد ۱۲۳ اور ۲۴ جولائی کے حسب ذیل دو تار ملاحظہ ہو رلندن ۲۳ جولائی نشہ آٹھ بجکر اٹھارہ منٹ شب ) دنیا کے تمام بر اعظموں سے آنے والے مبلغین اسلام کی کانفرنس کے اجلاس گذشتہ دو روز کامیابی کے ساتھ ہوتے رہے۔الحمد للہ۔حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے دونوں روز صبح اور شام کے اجلاسوں میں شرکت فرمائی اور ضروری ہدایات سے سرفراز فرمایا۔چودھری ظفر اللہ خانصاحب نے بھی یورپ اور افریقہ میں تبلیغ اسلام اسلامی لٹریچر کی اشاعت اور تعلیمی اسکیموں سے متعلق بحث میں حصہ لیا کل کے اجلاس میں ہر اعظم امریکہ میں تبلیغی مساعی کو وسعت دینے کے علاوہ دو اہم امور کے متعلق بھی غور و خوض ہوگا۔النڈن ۲۴ جولائی ۱۲ بیچ کر اٹھارہ منٹ شب ) آج بعد دوپہر مبلغین اسلام کی کا نفرنس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگئی۔افریقہ اور مغربی ممالک میں اسلام کی تبلیغ کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے ضروری ذرائع فراہم کرنے کے متعلق آخری رپورٹ کافی بحث تمحیص کے بعد منظور کر لی گئی۔ان تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنانے کے لئے نہایت اہم اور دور رس فیصلے کئے گئے۔نیز آئندہ کام کرنے کے متعلق بھی اہم تجاویز منظور کی گئیں کا نفرنس کے اختتام پر کارکنوں اور نمائندگان نے از سر نو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کے مطابق اسلام کی خدمت کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کرنے کا عہد کیا۔چوہدری محمد ظفر اللہ خانصاحب کا نفرنس کے اختتام پر امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔اس پروگرام کو کی جذبات کے ساتھ اپنا نے کا عزم ہے۔الفضل ۲۰ جولائی ششہ میں وکیل المال تحریک جدید ربوہ کا ایک اعلان شائع ہوتا ہے جس کی سرخی مد ہے اس