تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 564
۵۳۸ زمانہ میں ان سات سو میں کوئی ایک بھی غیر ملکی نہیں تھا۔اب اس زمانہ میں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر افریقہ۔امریکہ، یورپ اور کئی دوسرے ممالک کے لوگ موجود ہوتے ہیں وہ صرف اس لئے جوق در جوتی آتے ہیں۔تاکہ وہ آقا کو نہیں بلکہ اس کے شاگرد کو دیکھیں اور بانی جماعت کو نہیں بلکہ اس کے خلیفہ کی زیارت کریں۔یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ کسی طرح خدا تعالے نے ہر قوم کے لوگوں کے دلوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ڈال دی ہے لیکن ابھی صرف ابتدا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی ایک کتاب ہے جو تھوڑا ہی موصہ ہوا میں پڑھ رہا تھا لیکن آپ میں نہیں پڑھ سکتا۔کیونکہ اب میری آنکھیں کمزور ہیں اگرچہ صرف چند ماہ گذرے میں نے دیکھا کہ میں نے بعض اوقات پوری پوری رات بیٹھ کر تقریباً ایک سو کتب کا مطالعہ کیا تھا۔لیکن آپ میں ایک صفحہ بھی نہیں پڑھ سکتا۔بہر حال ایک دن میں حضرت مسیح موعود کے الہامات کی کتاب (تذکرہ ) رہا تھا کہ ایک جگہ مجھے آپ کی یہ تحریر نظر آئی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ میرے ماننے والے بڑھنے شروع ہوں گے اور وہ تمام دنیا میں پھیل جائیں گے اور وہ اس قدر ترقی کریں گے کہ دوسرے تدا جب یعنی عیسائیت ہندومت اور بدھ مت وغیرہ کے ماننے والے میری جماعت کے مقابلہ میں چھوٹے چھوٹے گروہ بن کر رہ جائیں گے۔پس پچاس ساٹھ ہزار لوگ جو ہر سال میری زیارت اور میری باتیں سننے کے لئے مرکز میں آتے ہیں ان لوگوں کے مقابلہ میں جو آئندہ ہمارے مرکز میں بانی جماعت احمدیہ سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے آئیں گے کچھ بھی نہیں۔پس میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ خدا تعالے کے ہاتھ میں ایک آلہ بن جائیں گے اور اس کی تعلیمات کو اس ملک میں پھیلائیں گے۔اور یہ بات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آپ لوگ اپنے آپ کو منظم نہیں کر لیتے یہ بات یاد رکھو کہ خدا تعالے کی تمام برکات اطاعت اور تنظیم سے وابستہ ہیں، آپ لوگ ابھی تک اسلام کی تعلیمات سے ناواقف ہیں لیکن یہ ناواقفیت ان مبلغین کے ذریعہ سے ہو ہم یہاں بھیجیں گے انشاء اللہ جلد دور ہو جائے گی۔دنیا نے کوشش کی کہ وہ موسی اور عیبی اور دوسرے انبیاء علیہم السّلام) کو ناکام بنا دے لیکن وہ اپنے مقصد میں ناکام رہی۔دنیا نے ہٹلر کو تباہ کرنے کی کوشش کی اور وہ اس میں کامیاب ہوگئی کیونکہ خدا تعالے کی تائید اس کے ساتھ نہ منفی اگر خدا تعالے اس کے ساتھ ہوتا تو