تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 562
پوچھتا ہوں کہ وہ صاحب کون ہیں " پس یہ بات صرف میری بیماری کی وجہ سے ہے۔عدم توجہ کی وجہ سے نہیں ہے۔عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہماری خدا تعالے کی طرف سے آتی ہے حالانکہ در حقیقت بیماری خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں بلکہ خود ہماری غلطیوں کی وجہ سے آتی ہے ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ میری ہماری اس سخت کام کی وجہ سے آئی ہے جو میں نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر کیا تھا تقریبا ایک ماہ تک میں ساری ساری رات پڑھتا رہا اور لیکچروں کی تیاری کے لئے نوٹ لیتا رہا۔اور میری اکس عمر کے لحاظ سے یہ بہت زیادہ کام تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں اس سے قبل بہت زیادہ کام کرتا رہا ہوں۔لیکن آپ میری صحت ویسی نہیں ہے جیسے جوانی کے ایام میں تھی ایک ڈاکٹر نے مجھے بتلایا کہ اگر چند سال قبل مجھے اس قدر کام نہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا تو غالبا اس بیماری کا حملہ نہ ہوتا۔برادران ! خدا تعالے ہی بہتر جانتا ہے پھر کب ہم ایک دوسرے سے ملیں گے لیکن مجھے امید ہے کہ ہمارے دل ہمیشہ ایک دوسرے سے قریب رہیں گے۔یکیں یہاں تھوڑے عرصہ کے لئے آیا تھا۔اور جلد ہی آپ لوگوں سے رخصت ہو رہا ہوں اور موجودہ حالات میں تین یہ خیال نہیں کر سکتا کہ دوبارہ جلد آپ کے پاس آ سکوں گا اگر بچہ میں نے پختہ ارادہ کیا ہے کہ انشاء اللہ سفر سے واپسی پر ایک دن کے لئے یہاں مسجد کی افتضاحی تقریب میں شمولیت کے لئے آؤں گا اگر ایسا ہوا تو اُمید کرتا ہوں کہ تقریباً ایک ماہ تک میں ایک دو دن کے لئے یہاں آؤں گا اور دوبارہ آپ سے مل کہ اپنے دل کو خوش کر سکوں گا۔برادران - چونکہ میں ایک دور دراز کے مقام پر رہتا ہوں اس لئے یہ بات آپ لوگوں کے لئے بہت مشکل ہے کہ آپ کثرت سے میرے پاس آ سکیں اسی طرح یہ بات میرے لئے بھی اس کمر میں اور اس ہماری کی حالت میں ناممکن ہے کہ میں تمہارے پاس بار بار آسکوں اس لئے طبعی طور پر میری یہ خواہش ہے کہ جو کچھ میں کہو وہ آپ اچھی طرح یاد رکھیں۔اگر میں آپ لوگوں کے پاس بار بار آنے کے قابل ہوتا تو میں خیال کرتا کہ جو کچھ میں آپ کہتا ہوں انہیں باتوں کو میں اپنی دوبارہ آمد کے موقع پر دہراؤں گا لیکن چونکہ دوسرا موقعہ ابھی بہت فاصلہ پر ہے اس لئے طبعی طور پر