تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 42 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 42

فصل سوم تاریخ احمدیت کی تدوین اشاعت کا انتظام سید نا حضرت مصلح موعود کو اپنے زمانہ خلافت کے آغاز ہی سے سلسلہ احمدیہ کی ابتدائی تاریخ کے محفوظ کئے جانے کا خیال دامنگیر رہا۔چنانچہ حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۱۴ء کے موقع پر ارشاد فرمایا :- ہمارے بہت بڑے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے حالات اور آپ کے سوانح کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں ہمارے لئے آنحصر صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسوۂ حسنہ نہایت ضروری ہے۔۔۔۔آج بہت سے لوگ حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے اور آپ کی صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے ہیں مگر جوں جوں یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا مشکل ہو جائے گا۔اسلئے جہاں تک ہو سکے بہت جلد اس کام کو پورا کرنا چاہیے ا لئے حضور نے صرف جماعت ہی کو اس طرف توجہ نہیں دلائی بلکہ بعد انہاں علاوہ رسالہ سیرت مسیح موعود کی تالیف کے، اپنے خطبات ، تقاریر اور ملفوظات اور کتب میں بڑی کثرت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عید مبارک کے واقعات پر روشنی ڈالی لیے جہاں تک جاعت احمدیہ کے دوسرے افراد کا تعلق ہے جن برکات خلافت ۹۴۹ ( طبع اول مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قا دیان) مان ایمان افروزہ روایات کا ایک مجموعہ جو تاریخی ترتیب کے مطابق ہے اور ملک فضل حسین صاحب مہاجر کی کوشش سے مرتب ہوا ہے اخبار الحکم قادیان ۲۱ مئی تا ۲۸ جولائی ۱۹۴۳ء میں شائع شدہ ہے ان کی جمع کردہ بعض اور روایات بھی شعبہ تاریخ احمدیت میں محفوظ ہیں بنے