تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 542 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 542

۵۱۶ ده میری تقریر یں مختصر ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال حملے کے نتیجے میں زخم لگا تھا خطرناک تھا اور یہ کہ سرجن کی رائے درست نہیں تھی۔ایکسرے فوٹو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چاقو کی نوک گردن میں ٹوٹ گئی تھی جواب بھی اندر موجود ہے اور ریڑھ کی ہڈی رسپائنل کارڈ (SPINAL CORD ) کے قریب ہے خدا کا شکر ہے کہ جن خطرناکی معائنوں سے بچنے کی کوشش کی جارہی تھی اُن کی ضرورت باقی نہیں رہی میرا مکمل آرام دوستوں کے ہاتھ میں ہے اگر دوست میری پوری طرح مدد کریں تو ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق کچھ مزید کام کر سکتا ہوں اگر دوستوں نے تعاون نہ کیا تو خطرہ موجود ہے۔خليفة السيح" سورہ فاتحہ سے تعلق چار پر معارف خطبات زیور پہ میں حضور نے چار پر معارف خطبات جمعہ اس موضوع پر ارشاد فرمائے کہ سورۃ فاتحہ میں کمیونزم اور کیپٹلزم کے مقابلہ کے لئے کیا کر بیان کئے گئے ہیں حضور کے ان خطبات کا خلاصہ درج ذیل کیا جاتا ہے : - ۱ خطبه جمعه ۲۰ مئی ۱۹۵۵ء) " چند سال ہوئے کہ میں ایک دفعہ برف دیکھنے کے لئے ڈلہوزی گیا وہاں پر میں دوپہر کے وقت تھوڑی دیر کے لئے بیٹھا تو مجھے الہام ہوا کہ دنیا میں امن کے قیام اور کمیونزم کے مقابلہ کے لئے سارے گر سورہ فاتحہ میں موجود ہیں۔مجھے اس کی تفسیر سمجھائی گئی جو معرفاتی طور پر تھی نہ تفصیلی طور پر عرفان کے معنے یہ ہیں کہ دل میں ملکہ پیدا کر دیا جاتا ہے لیکن وہ تفصیل الفاظ میں نہیں نازل ہوتی کچھ دنوں کے بعد دوستوں سے اس کا ذکر آیا اور وہ پوچھتے رہے کہ اس کی کیا تفسیر ہے میں نے کہا کہ میں کبھی اس کے متعلق مفصل رسالہ لکھوں گا۔خصوصا جب مخالف دھوئی کرے کہ اس کے پاس ان دونوں کے جواب موجود ہیں۔لیکن خدا تعالے کی مثبت تھی کہ مجھے اب تک یہ رسالہ لکھنے کا موقعہ نہ ملا۔اب جب کہ میں بیمار ہو گیا ہوں اور بظاہر اس کا موقعہ ملنا مشکل ہے میں نے مناسب سمجھا که خواہ اشارہ ہی چند الفاظ میں ہو ئیں اس کا مضمون بیان کرتا رہوں تا دہ علماء کے کام آئے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ه روزنامه الفضل " ریوه ۲۴ مئی ۱۹۵۵ ء ما