تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 536 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 536

۵۱۰ نادر المحصنی - ابراہیم الجبان محمد ذکی - حضور شورہ سے بعلبک دیکھنے کے لئے تشریف لے گئے وہاں پر ان آثار قدیمہ کو پوری دلچسپی سے دیکھا کچھ دیر پہلے قرآن کریم اور قصیدہ حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام شناء شتورہ میں کھانا کھایا۔لبنان کی مخلص جماعت کے نمائندگان کا ایک وفد حضور کے استقبالی کے لئے دمشق بیروت کی سڑک پر عالیہ صحت افزا پہاڑی مقام سے آگے تقریباً بارہ میل کے فاصلہ پر گیا ہو اتھا۔اس میں مکرم شیخ نور احمد صاحب شیر میشهر اسلامی - محمد توفیق الصفری صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ لبنان - الشيخ عبد الرحمن البرجاوي صاحب - عدنان المحصنى صاحب - توفيق محمد صفری صاحب - مرزا جمال احمد صاحب ابو الولید شہاب الدین اور چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ شامل تھے حضور کا قافلہ تقریباً ڈیڑھ بجے عالیہ پہنچا۔ان کے ہمراہ بیروت میں مریم محمد در جنانی صاحب کے مکان پر پہنچے جہاں حضور کے ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔حضور کی پیشوائی اور ملاقات کے لئے لبنان کے احمدی دوست طرابلس اور پر چاہے بعد بہت کے آئے ہوئے تھے جو نہی حضور کی کار دروازہ پر پہنچی دوستوں نے کہنا شروع کر دیا جَاءَ مَوْلَانَا الخليفة اور دوستوں نے حضور کو اھلاق سَهْلا و مرحبا کہا حضور کی آمد ان ممالک میں غیر متوقع تھی اس لئے دوستوں کو حضور کی ملاقات سے انتہائی خوشی تھی اور سب دوست حضور کی صحت عاملہ اور عمر طویل کے لئے دعا گو تھے۔ڈاکٹری ہدایت کے پیش نظر حضور نے آتے ہی آرام فرمایا اور سو گئے۔چائے نوشی کے بعد حضور ظہر و عصر کی نمازیں پڑھانے کے لئے تشریف لائے دوستوں نے حضور کی اقتدا میں نماز پڑھی نماز کے بعد حضور نے بعض مقامی امور کے متعلق استفسار فرمایا اور شیخ نور احمد صاحب میر نے لبنان کے جملہ احباب کا تعارف حضور سے کرایا تمام دوستوں نے حضور سے مصافحہ کیا سیکرٹری محمد توفیق الصفدی صاحب نے ایک مخصر ایڈریس حضور کی خدمت مبارک میں پیش کیا۔جس میں حضور کی آمد پر جماعت نے اپنے آقا کو مرحبا کہا تھا۔اور اپنے جذبات عقیدت کا اظہار کیا 1900 ے۔یہ ایڈریس "الفصل 19 مئی شہداء ص میں چھپا ہوا ہے۔