تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 533 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 533

۵۰۷ کی خواہش تھی کہ کسی طرح اس ولی اللہ سے ملاقات ہو لیکن وہ جا نہ سکتا تھا۔اور ولی اللہ کو بلانے کی جرات نہ تھی آخر ایک دن وہ ولی خود اس کے پاس آگئے وہ بڑا حیران ہوا۔پوچھا آپ کیسے آئے کہا سلطان کی طرف سے مجھے حاضری کا حکم پہنچا تھا اس لئے آیا ہوں اس بزرگ نے عرض کیا نہیں خدا تعالے مجھے معذور کی زیارت کے لئے آپ کو لایا ہے چنانچہ تھوڑی دیر بعد ایک پیغامبر آیا اس نے بتایا کہ وہ فلاں صاحب کے لئے یہ شاہی حکم لے کہ جا رہا ہے کہ ان کو نہیں بلا یا گیا بلکہ غلطی سے حکم ان کے پاس پہنچ گیا تھا۔لہذا وہ تکلیف نہ کریں اس بزرگ نے جواب دیا تم فکر نہ کرو وہ یہاں ہی ہیں۔اور یہ اطلاع ان کو پہنچ گئی۔پس حضور نے فرمایا کہ خدا تعالے خود اپنے بندوں کی خواہش کے پورا کرنے کا سامان پیدا کر دیتا ہے حضور مختلف احباب سے حالات دریافت فرماتے رہے اس دوران میں قطروں کا ذکر آیا الف لیلہ میں دمشق کے عطروں کا بڑا ذکر آتا ہے احباب نے عرض کیا کہ یہاں تو فرانسیسی عطر زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں لیکن بعض عطر مثلاً گلاب اور چنبیلی خاصے اچھے ہیں۔بعض لوگوں کے اخلاص کا بھی عجیب رنگ ہوتا ہے۔الحاج سید بدرالدین الحسنی نے کسی کو مختلف قسم کے عطر لانے کی ہدایت کردی اور چند منٹ بعد مختلف عطر وہ حضور کی خدمت میں پیش کر رہے تھے حضور نے مختلف عطروں کو سونگھتے ہی بتا دیا کہ یہ سب کیمیکل الیسنس کے ہیں۔رات کے کھانا کی سید منیر الحصنی کے مرحوم بھائی سید عبدالروف الحصنی کے ہاں دعوت تھی۔السید عبدالروف المحصنی کے بڑے بیٹے سید نادر المحصنی اپنے خاندان کے لئے اخلاص کا ایک عمدہ نمونہ تھے حضور کی طبیعت شگفتہ تھی اور اس شگفتگی سے ساری جھلس باغ و بہار نہیں رہی۔لطائف کا سلسلہ چلتا رہا۔کھانا تناول فرمانے کے بعد حضور نے دعا فرمائی۔پھر سید نادر الحصنی کے چھوٹے بھائی السيد نور الدین الحصنی صاحب نے سورہ والضحی کی نہایت خوش الحانی سے تلاوت کی۔کم مئی 20 ء :- کو حضور ملک شام میں سلسلہ احمدیہ کی ترقی کی سکیم پر غور فرماتے رہے - مئی شہداء کو حضور نماز ظہر وعصر کے بعد مجلس میں تشریف فرما ر ہے اور بہائیوں کے متعلق السید رشدی السیطی سے حالات دریافت کئے۔دعوتِ عشائیہ السید منیر مالکی کے ہاں تھی جس میں حضور نے شرکت فرمائی۔کئی ایک شامی احباب بھی مدعو تھے ہے الله ئے۔روزنامه الفضل ربوه ١۵ متى ١٩٥٥ء ٣۔