تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 524 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 524

فِي حِفَاظَةِ اللَّهِ وَرَحْمَتِهِ۔ارْجِعُوا سَالِمينَ فَانِمِينَ تَحْتَ رَحْمَةِ اللَّهِ۔اسی طرح سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی دو مشہور نظم بھی خوش الحانی سے پڑھی گئی جس میں حضور نے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی اور دیگر اولاد کے لئے دعا فرمائی ہے۔سوا نو بجے تھے کہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی خدام میں تشریف لائے اور کرسی پر بیٹھ کر مجمع سمیت لیبی اور پُر سوز دعا فرمائی دُعا کا یہ نظارہ حد درجہ ایمان افروز اور رقت انگیز تھا اور اس کی کیفیت کا اندازہ کچھ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس موقعہ پر شریک ہونے کی سعادت عطا فرمائی تھی۔دعا کے بعد حضور جب واپس تشریف لے گئے تو احباب جماعت بھی کیسوں اور کاروں وغیرہ کے ذریعے ہوائی مستقر کی طرف جانا شروع ہو گئے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوائی مستقر میں احباب اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے محبوب آقا کو الوداع کہنے کے لئے جمع ہو چکی تھی سوا گیارہ بجے شب حضور پر نور بذریعہ کار اپنی قیام گاہ سے ہوائی مستقر کے لئے کروانہ ہوئے اس موقعہ پر نامی جماعت اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے دو بکرے بطور صدقہ ذبح کئے گئے۔ائیر پورٹ پر ملاقاتیوں کے احاطہ میں احباب جماعت قطار در قطار اپنے محبوب اور محسن آقا کی انتظار میں چشم براہ تھے کہ حضور تشریف لے آئے حضور کرسی پر بیٹھ گئے اور احباب جماعت تے باری باری مصافحہ اور زیارت کا شرف حاصل کرنا شروع کیا۔دو تین صفوں کے احباب یہ شرف حاصل کر چکے تھے کہ حضور نے اپنی طبیعت کی کمزوری کی بنا پر مصافحہ سے معذوری کا اظہار فرمایا، چنانچه باقی دوست ایک ایک کر کے حضور کے سامنے سے گزرتے گئے اور حضور کی خدمت میں ہدیہ سلام و عقیدت اور درخواست دعا پیش کرتے رہے۔یہاں سے فراغت کے بعد حضور اور قافلہ کے دیگر اراکین کسٹم کے کمرہ میں تشریف لے گئے جہاں سفر سے متعلقہ بعض ضوابط کی تکمیل ضروری تھی اور اس کے بعد حضور پھر واپس اسی جگہ تشریف لے آئے اور جہاز تک جانے سے پہلے مختلف احباب جماعت سے گفتگو فرماتے رہے چونکہ تھوڑی دیر تک حضور ہوائی جہازہ تک جانے والے تھے اس لئے زیادہ تر احباب ائیر پورٹ کی عمارت کی اوپر کی گیلری میں چلے گئے جہاں سے وہ حضور کو طیارہ