تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 515 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 515

۳۹۳ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار سپاہیوں کی طرح کفر کے مقابلے کے لئے طیار ہو جاؤ۔خدا تعالے تمہارے ساتھ ہوا اور تمہارے خاندانوں کی زندگیوں کو با برکت بنائے آمین اللهم آمین۔مرزا محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی از کراچی کی ۲۰ مدیر صدق جدید" کا خراج تحسین حضور کے اس پیغام کو پڑے کہ برصغیر کے مشہور کے عالم دین مولانا عبد الله جد صاحب دریا آبادی نے اپنے اخبار" صدق جدید مورخہ - ارجون ش۱۹۹ ء میں آپ کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے لکھا کہ :- جماعت احمدیہ (قادیانی) کے امام مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے قلم سے اپنی جماعت کے نام سفر یورپ پر روانہ ہوتے وقت :- آج میں نے یورپ کی تبلیغ پر بھی غور کیا۔اور مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقین ہے کہ میں خیریت سے وہاں پہونچا تو یورپ کی تبلیغ میں نمایاں تبدیلی ہو جائے گی ۱۹۳۳ء میں جب میں نے سفر کیا تو میں نوجوان تھا اور مضبو تھا مگر اتنا تجربہ کار نہیں تھا، آپ کو کمزور اور ناتواں ہوں لیکن خدا کے فضل سے آب وسیع تجربہ میری پشت پر ہے۔۔۔۔۔۔خدا تعالے مدد فرمائے تو انشاء اللہ برکت اور رحمت اور فضل کے دروازے کھلیں گے اور اسلام تو قی کی طرف قدم بڑھائے گا انشاء اللہ تعالے اے خدا ایسا ہی ہو تیرا دین پھر سے اپنی جگہ حاصل کر لئے اور کفر پھر غار میں اپنا سر چھپالے، میرا ارادہ ہے کہ میں یوروپ اور امریکہ کے تمام مبلغین کو اکٹھا کر کے قضیہ زمین پہ سر نہ میں طے کرنے کی کوشش کروں گا۔مگر ابھی منزل مقصود کے درمیان ایک بہت بڑا سمندر حائل ہے جس کو پار کرنا محض اللہ تعالے کے فضل پر مبنی ہے کیا تعجب ہے کہ ہمیں اللہ تعالے اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھنا نصیب کر دے اور ہماری موتیں ہماری پیدائشوں سے زیادہ مبارک ہوں اور کامیابی ہمارے قدم چومے اور ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فاتح جرنیل بن جائیں اور قیامت کے دن تمام دنیا کی حکومت کی کنجیاں رسول صل اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لا رکھنے کا فخر حاصل ہو۔اپنے لاء فرض کو سمجھو اور رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کے وفادار سپاہیوں کی طرح کفر کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاؤ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔۔ه روزنامه الفضل گریوه ۲۶ را پریل ۱۹۵۵ صدا