تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 35 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 35

اس میں حصص کی فروخت کے لئے نشری کوششوں اور کمیشن کے اخراجات شامل نہیں۔کمیشن :- ڈائریکٹروں کو اختیار ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو بطور معاوضہ کمیشن دیں جس نے کمپنی کے حصص خرید سے یا فروخت کئے ہوں یا فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہو مگر اس کمیشن کی مقدار حصص کی مالیت پر اڑھائی فیصدی سے زائد نہ ہوگی۔خصص کی مشترکہ خریداری : - حصص کے مشترکہ خریدار انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر حصہ کی رقم کی ادائیگی کے ذمہ دار ہوں گے لیکن ان میں سے جس کا نام رجسٹر میں پہلے درج ہوگا ووٹ وغیرہ دینے اور نوٹسوں کے بھجوانے اور سرٹیفیکیٹ کی وصولی میں انہیں مد نظر رکھا جائے گا۔منافع کی وصولی کے لئے ان میں سے کسی بھی حصہ دار کے دستخط کافی ہوں گے۔ایک حصہ کے لئے صرف ایک ہی سرٹیفیکیٹ جاری ہو گا۔ڈائر یکٹر بنے کی شرائط :- ڈائریکٹر بننے کے لئے ضروری ہوگا کہ ہر ڈائریکٹر کے سوائے نامزد یا سپیشل ڈائریکٹر کے اپنے نام پر کمپنی کے کم سے کم ساڑھے تین ہزار روپے کی مالیت کے حصص ہوں۔ڈائریکٹروں کے مفاد : کمپنی میں ڈائریکٹروں کے کوئی مخصوص مفاد نہیں ہیں البتہ بورڈ آن ڈائریکٹرز کی میٹنگوں میں شامل ہونے کے لئے انہیں سفر خرچ وغیرہ کے علاوہ پچاس روپے تک دیا جا سکتا ہے۔مینجنگ ایجنٹس : مینجنگ ایجنٹس اور مینجنگ ڈائریکٹرز اگر کوئی ہوں تو ان کا تقر کنٹرولر آن کیپیٹل اشو کی اجازت کے بعد ہوگا۔انتقال حصص : کمپنی کے حصص کے انتقال کے متعلق کوئی غیر معمولی پابندی نہیں گو کمپنی کے حقوق کو فائق رکھا جائے گا۔ڈائریکٹروں کو اختیار ہے کہ ایسے حصص کے انتقال کو منظور نہ کریں جن کی پوری قیمت ادا نہ کی گئی ہو نیز ڈائریکٹر کوئی ایسا انتقال بھی جو کسی ناپسندیدہ منتقل الیہ کے حق میں ہو، نامنظور کر سکتے ہیں۔ضروری کا غذات کا معائنہ :۔کمپنی کے میمورنڈم اور آرٹیکلز آن ایسوسی ایشن کی کاپی کمپنی کے رجسٹر ڈ دفتر میں متعین اوقات کار میں کسی وقت دیکھی جاسکتی ہے۔