تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 453
(COURT OF JUSTic E میں تقریر کے بعد سے محترم چودھری محمد ظفراللہ خانصاحب کو کئی ایک یو نیورسٹیوں کی طرف سے خطاب کرنے کی دعوتیں آئیکی جن میں سے بعض کو آپ نے اپنی دوسری مصروفیات کے باوجود منظور فرمایا ان میں ایک دعوت کو یکرز QUAKERS کے مشہور کالج اور فورڈ HAVER FORD کی طرف سے تھی جو اس فرقہ کا ایک مرکزی ادارہ ہے اور مذہبی امور میں خاص دلچسپی رکھتا ہے۔حضرت چودھری صاحب نے اسلام سے متعلق دو روز تک ان کی مختلف میٹنگز اور کلاستر میں شاندار تقاریر کیں۔اس سلسلے میں اس کا سچ کے ڈیپارٹمنٹ آف پولٹیکل سائیں DEPARTMENT OF POLITICAL SCIENCE کے پروفیسر فیلڈ ہیوی لینڈ PROFESSOR FIELD HAVI LAND نے آپ کی خدمت میں حسب ذیل مکتوب لکھا: در مکرم جناب ! میں اس خط کے ذریعے ایک دفعہ پھر یہ موقع حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کی اس نوازش کا شکریہ ادا کروں جو آپ نے اپنے مصروف پروگرام سے HAVE FORD کالج کے لئے وقت نکالی کہ ہم یہ فرمائی ہے۔آپ کے تشریف لے جانے کے بعد کالج کے کئی ایک طلباء نے جن کو آپ سے ملنے کا اتفاق ہوا مجھے بتایا کہ وہ آپ سے گفتگو کے شرف سے کسی قدر مفتخر محسوس کرتے ہیں۔کالج کی تاریخ میں ایسے مواقع کم ہی آئے ہیں جبکہ ایک سپیکر نے اس اتھارٹی کے ساتھ اور پھر اس قدر وضاحت اور صاف گوئی کے ساتھ اسلام اور دوسرے متعلقہ مسائل پر اظہار خیال کیا ہو۔یہاں پر متفقہ طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فلپس پروگرام کے ماتحت آپ کی تشریف آوری ہمارے لئے ایک کامیاب ترین تقریب تھی۔یں امید کرتا ہوں کہ آپ ان مصروفیات سے تھک نہیں گئے ہوں گے۔ہم میں سے اکثر کو اس لحاظ سے افسوس ہے کہ عالمیم سیاست میں اب آپ کی اس قدر دانا اور زیرک آواز اتنی سرگرم نہیں رہے گی جتنی کہ ماضی میں رہی ہے ، مگر ہمیں یہ احساس ہے کہ آپ اس بلند عزت کے واقعی مستحق ہیں جو آپ کو دی گئی ہے۔ہم آپ کے نئے کام میں آپ کی شاندار کامیابی کے متمنی ہیں ویسے (ترجمہ) له الفضل لاہور ۱۰ر فتح ۱۳۳۳ بیش / ۱۰ / دسمبر ۱۹۵۳