تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 421 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 421

میں حضرت مسیح موعود کی زیارت و بعیت کی۔مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری نے آپ کی وفات پر لکھا کہ :- حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کے پرانے صحابہ میں سے ہر ایک کی وفات جماعت کے لئے ایک قومی سانحہ سے کم نہیں ہے۔کیونکہ یہی وہ مقدس وجو د ہیں جنہوں نے تحریک احمدیت کے آغاز میں خدا کے مامور کو شناخت کیا۔اس کے انوار و برکات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔اس کے کلمات طیبات کو اپنے کانوں سے سنا۔اللہ تعالیٰ اپنی خاص رضا کے عطر سے ان مقدسوں کو ممسوح فرمائے۔آمین۔ڈنگہ ضلع گجرات میں سلسلہ احمدیہ کے اولین تمدام میں حضرت حافظ احمد دین صاحب ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔آپ کی زندگی زاہدانہ اور تقویٰ کے بلند مقام پر بھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ نے ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی اور اس کے بعد ہمیشہ احمدیت کی تبلیغ میں ہمہ تن مصروف رہے۔قول کی بجائے زیادہ تر اپنے نیک عمل اور صالح اسوہ سے آپ نے اسلام کی تبلیغ کی۔آپ نے اپنی اولاد کی نہایت اچھی تربیت کی جو ان کے لئے باقیات صالحات میں ہیں۔آپ کی اولاد میں مکرم جناب محمد الدین صاحب اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر عارف والا ضلع منٹگمری اور میاں غلام محمد صاحب ٹیلر ماسٹر سرگودھا کے علاوہ دو صاحبزادیاں ہیں حضرت حافظ صاحب مرحوم کی ایک نواسی برادرم مکرم حافظ قدرت اللہ صاحب فاضل مبلغ انڈونیشیا کے نکاح میں ہیں۔اور اس وقت اپنے خاوند کے ہمراہ خدمات دینیہ میں مصروف ہیں۔مورخہ چار نومبر کی رات کو آپ کا انتقال پچاسی سال کی عمر میں ڈنگہ میں ہوا۔بیماری کے عرصہ میں حضرت حافظ صاحب کے بیچوں اور بچیوں نے ان کی پوری خدمت کی جزاهم الله - وقات کے وقت مکرم ڈاکٹر صاحب ان کی نعش کو ربوہ لائے اور سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ نے ۲۰ نومیر کو دس بجے صبح حضرت حافظ صاحب کی نماز جنازہ پڑھائی۔اور حضرت حافظ صاحب مرحوم کو موٹیوں کے بہشتی مقبرہ کے قطعۂ صحابہ میں دفن کیا گیا ہے اولاد : 1) ایم غلام محمد صاحب ٹیلیہ ماسٹر جہاجرہ قادیان - ڈاکٹر محمد دین صاحب رحال امیر جماعت احمد به ضلع وہاڑی صوبہ پنجاب - پاکستان ) الفضل ۲۵ نومبر ۱۹۵۴ء ص ۶