تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 29 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 29

۲۷ کے شدید اصرار پر کہ ملفوظات جلد شائع ہونے چاہئیں، الشركة الاسلامیہ لیٹیڈ ملفوظات شائع کر رہی ہے ہمارے مقریہ پروگرام میں تبدیلی کی وجہ جماعت کا یہ شدید احساس بھی ہے کہ اس وقت تربیت کی سخت ضرورت ہے۔۔۔ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة والسلام ایک ایسا قیمتی خزانہ ہے جو خود ہماری اور ہماری آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے اندر ایک غیر معمولی مواد اور طاقت رکھتے ہیں۔۔۔ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکمل سیٹ کی کتابت کرنے کا شرف چوہدری شاہ محمد صاحب خوشنویسی (مرحوم) کو حاصل ہوا۔۳ مجموعہ اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام - حضرت اقدس علیہ الصلوة والسلام - کے جملہ ایمان پرور اشتہارات حضرت میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر فاروق" قادیان نے تبلیغ رسالت کے نام سے دنیا جلدوں میں شائع فرمائے تھے۔محترم مولانا عبد اللطیف صاحب بہا ولپوری نے محنت شاقہ اور عرقریزی سے مزید اشتہارات تلاش کئے اور ان میں مفید اضافہ کیا جس کو الشركة الاسلامیہ نے تین جلدوں میں شائع کیا۔ان جلدوں کی کتابت بھی چوہدری شاہ محمد صاحب خوشنویس نے کی اس مجموعہ کی پہلی جلد مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ کے زیر انتظام اور بقیہ دو جلدیں مریم قاضی محمد ندیہ صاحب کی نگرانی میں شائع ہوئیں۔-۴- تذکره المجموعه الهامات و کشون و رویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام) تذکرہ کا پہلا ایڈیشن بکڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے دسمبر ۱۹۳۵ء میں شائع کیا جس کے اکیس سال بعد الشركة الاسلامیہ کی کوشش سے اس کا دوسرا شاندار ایڈیشن اکتوبر ۱۹۵۶ء میں منظر عام پہ آیا۔حضرت مولانا شمس صاحب نے طبع دوم کے پیش لفظ میں لکھا کہ :۔دوسرے ایڈیشن کی تیاری کا سارا کام در حقیقت فاضل عبد اللطیف صاحب بہا ولپوری کی مساعی کا رہین منت ہے۔آپ نے صیغہ تالیف و تصنیف اور المشرکۃ الاسلامیہ لیٹیڈ کے له وفات ۲۳ مارس ۱۹۷۵ ۶ / امان ۱۳۵۴ بهش * تاریخ احمدیت جلد ۷ صفحه ۱۶۱ - ۱۶۲ +