تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 30 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 30

PA ماتحت دو سال میں کام کو سر انجام دیا۔اس کے لئے آپ کو سلسلہ کی ہزار ہا اختبارات و رسائل و کتب و روایات صحابہ کا جائزہ لینا پڑا اور جو رویا کشوف اور الہامات روایات صحابہ سے اخذ کئے گئے ہیں انہیں بصورت فیمم را تذکرہ " کے آخر میں درج کر دیا گیا ہے۔۔جب مولوی عبد اللطیف صاحب دوسرے ایڈیشن کی ترتیب مکمل کر چکے اور اس پر نظرثانی کا سوال پیدا ہوا تو۔۔۔یکی نے یہ معاملہ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش کر دیا۔حضور نے فرمایا کہ آپ خود اس کام کو کریں۔چنانچہ میں نے اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے بعض جگہ مناسب تبدیلیاں کر کے تذکرہ چھپوانا شروع کر دیا۔بعض امور کے متعلق حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ سے استصواب کیا گیا اور بعض وقت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سلمہ اللہ سے مشورہ لیا گیا۔تین ساڑھے تین سو صفحات کے قریب چھپ چکے تھے کہ میں بعارضہ پلورسی بیمار ہو گیا اور میری جگہ چوہدری محمد شریف صاحب سابق مبلغ بلاد عربیہ متعین ہوئے جن کی نگرانی میں بقیہ حصہ تذکرہ کا طبع ہوا۔بیماری سے افاقہ پانے پر یکسن نے تذکرہ کے آخری سو ڈیڑھ سو صفحات کی بھی نظر ثانی کی اور ضمیمہ میری نگرانی میں طبع ہوا۔مگر تذکرہ کی بنیادی جمع و ترتیب وہی ہے جو پہلے ایڈیشن پایایی مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے صرف تذکرہ کا دوسرا ایڈیشن ہی تیار نہیں کیا بلکہ آپ نے " مفتاح التذکرہ بھی مرتب فرمائی جس کے حصہ اول میں تذکرہ " کے الہامات کا اور حصہ دوم میں کشوف و رویا کا خلاصہ حروف تہجی کے اعتبار سے دیا گیا ہے۔اس کلید کے ذریعہ تذکرہ سے استفادہ بہت آسان ہو گیا۔یہ کلید بھی الشرکۃ الاسلامیہ کی طرف سے دسمبر ۱۹۵۷ء میں چھپ گئی۔الشركة الاسلامیہ نے اکتوبر ۱۹۶۹ ء میں تذکرہ کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا۔اس ایڈیشن کے شروع میں ایک تو مفتاح التذکرہ " کو شامل کر دیا گیا دوسرے طبع دوم کے تمہ کے الہامات و کشوف اصل مجموعہ میں مناسب مقامات پر درج کر دیئے گئے البتہ جو محض روایات سے ماخوذ تھے ان کو ضمیمہ میں ہی سے تذکرہ طبع دوم صفحه الف ب "