تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 28 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 28

۲۶ مکمل سیٹ کی کتابت کی سعادت مکرم منشی محمد اسمعیل صاحب خوشنویس مهاجر امرتسری (حال ربوہ) کو نصیب ہوئی کئی مخلصین جماعت نے مکمل سیٹ کی قیمت پیشگی ادا کر دی تھی جن کے نام روحانی خزائن عمل کے دیباچہ میں شائع کر دیئے گئے۔۲ - ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام - حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات طیبہ، جو علم و معرفت کا خزینہ ہیں، الشركة الاسلامیہ نے دینی جلدوں میں شائع کئے۔روحانی خزائن علہ کی طرح اس سیٹ کی ہر جلد کے ساتھ بھی تفصیلی انڈیکس شامل ہے جو قریباً نوسو صفحات پر مشتمل ہے۔ملفوظات کی نو جلدیں حضرت مولانا شمس صاحب نے چھپوائیں اور پہلی چار جلدوں کا انڈیکس بھی تیا ر کیا۔بقیہ جلدوں کی فرست حضرت مولانا عبداللطیف صاحب بتاتا و پوری نے ترتیب دی۔ران ملفوظات کی مکمل ترتیب و تدوین مندرجہ ذیل اہل قلم کی مساعی جمیلہ کا نتیجہ تھی :- چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال تحریک جدید (جلد ۱ تا ۳) شیخ عبدالقادر صاحب نوسلم مربی سلسلہ احمدی ، مولوی عبدالرشید صاحب مولوی فاضل (جلد)، مولا نا محمد اسمعیل صاحب یا لگڑھی مرتب سلسلہ احمدیہ (جلد ۲ تا ۱۰) ملفوظات کا یہ سیٹ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ ) کی تحریک خاص پر اشاعت پذیر ہوا جیسا کہ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے ۲۰ اگست ۶۱۹۶۰ کو ملفوظات کی پہلی جلد کے شروع میں لکھا ہے :۔ہمارا ارادہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کی جملہ کتب کی طباعت کے بعد ڈھانی خزائن کا دوسرا سلسلہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہارات مکتوبات اور ملفوظات پر مشتمل ہوگا شروع کریں لیکن بعض دوستوں اور خصوصا حضرت صاجزادہ مرزا ناصر احمد کما رتبه ه وفات ۳ نومبر ۶۱۹۷۷ / نبوت ۱۳۵۶ اہش۔آپ کے مختصر سوانخ ، تاریخ احمدیت جلد پنجم صفحہ اس (حاشیہ) میں درج ہیں ہے ه وفات ۱۸ار نومبر ۱۶۱۹۶۶ نبوت ۱۳۴۵ همش :