تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 391 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 391

۳۷۳ فصل سوم جلیل القدر صحابہ کا انتقال اس سال کئی جلیل القدر صحابہ وفات پاگئے جن کا تذکرہ مع ان کے مختصر حالات کے ذیل میں کیا جاتا ہے :- ا حضرت خانصاحب ذوالفقار علیخاں صاحب گوهر رامپوری (برادر اکبر علی برادران ) د ولادت اگست ۸۶۹ ایو بیعت دسمبر - وقات ۲۶ فروری شاه ) تاریخ احمدیت جلد سوم مثلا میں آپ کے مختصر کو الف درج کئے جا چکے ہیں۔آپ کے خود نوشت حالات قبول احمدیت اخبار الحكم "قادیان مورخه ، اکتوبر وایو میں شائع شدہ ہیں جو بہت روح پر در ہیں۔ان میں سے کچھ حقہ درج ذیل کیا جاتا ہے :- آپ تحریر فرماتے ہیں " میں علماء سے اخبارات میں مضامین اور ناولوں کے ترجمے کیا کرتا تھا۔یہ وہ مقام ہے جہاں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بابت پہلی بار علم ہوا پہلا اخبار جو ہاتھ میں لیا ریاض الاخبار گورکھپور تھا تو حضرت مرزا غلام احمد کا خط بنام الیگزنڈر رسل ویب سفیر امریکہ مقیم فلپائن آئس لینڈ تھا۔میں نے بآواز بلند خط پڑھنا شروع کیا اور اس کے تسخیر کرنے والے، دل پر چوٹ لگانے والے مضامین نے مبہوت و محو کر لیا۔ہم تینوں نو عمر، کہیں 19 سال اور باقی دو ۱۷ ، ۱۷ سال کے نقش حیرت بنے ہوئے تھے مضمون کے ختم ہونے پر کچھ دیر سکون رہا۔آخر کار نہیں نے کہا ” بھائیو ! تم دونوں گواہ رہنا میں تصدیق کرتا ہوں ے فتحپور مہوں میں جہاں آپ کو پہلی بار حضور کا علم آپ کے کمرہ میں آپ کے چھوٹے بھائی حافظ نوازش علی صاحب اور آپ کے استناد ر حافظ سخاوت حسین صاحب بی اسے سیکنڈ ماسٹر کے چھوٹے بھائی امیر حسین بھی رہتے تھے۔یہاں انہیں کی طرف اشارہ ہے۔16