تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 25 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 25

۲۳ ایک حصہ کے لئے صرف ایک ہی سٹینڈ کیٹ ہو گا۔۱۰۔کمپنی کا جاری شدہ سرمایہ تین لاکھ پچاس ہزار روپیہ ہے اور یہ نہیں ہیں، روپیہ کے سترہ ہزار پانصد حصص پر منقسم ہے۔11- ابتدائی مصارف - اندازہ کیا گیا ہے کہ ابتدائی مصارف، چار ہزار روپیہ سے زیادہ نہ ہوں گے۔اس میں حصص کی فروخت کے لئے اشتہارات اور کمیشن کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔-۱۲ مینجنگ ڈائریکٹر ابھی تک مینجنگ ڈائریکٹر کا تقریر نہیں ہوا۔جب تک باقاعدہ طور پر کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹریا مینجنگ ایجنٹ مقرر نہیں ہوتے مولوی جلال الدین صاحب شمس کہی تعلقہ امور سر انجام دیں گے۔-۱۳ انتقال حصص کمپنی کے حصص کے انتقال کے متعلق کوئی غیر معمولی پابندی نہیں گو کمپنی کے حقوق کو فائق رکھا جائے گا۔ڈائریکٹروں کو اختیار ہے کہ ایسے حصص کے انتقال کو منظور نہ کریں جن کی پوری قیمت ادانہ کی گئی ہو۔نیز ڈائریکٹر کوئی ایسا انتقال بھی جو کسی نا پسندیدہ منتقل الیہ کے حق نہیں ہونا منظور کر سکتے ہیں۔۱۴۔کمپنی کے ہیمورنڈم اور آرٹیکلز آن، ایسوسی ایشن کی کاپی کمپنی کے دفتر کے مقررہ اوقات کار میں دیکھی جا سکتی ہے اور قیمتا ایک روپیہ ہمیں حاصل کی جاسکتی ہے۔۲۰۱۵ خرید حصص کا طریق۔کمپنی کے حصص کی خرید کا طریق نہایت آسان ہے ایک حصہ کی قیمت ہیں روپے ہے اور اس کا طریق حسب ذیل ہے :- (۱) درخواست کے ہمراہ دورو پیر فی حصہ (۲) درخواست منظور ہونے پر تین روپیہ فی حصہ (۳) بقیہ پندرہ روپے پانچ پانچ روپیہ کی تین قسطوں میں ادا ہوں گے۔ہر قسط کی ادائیگی کا درمیانی وقفہ کم سے کم ایک ماہ ہو گا اور اگر کوئی صاحب خرید کردہ حصوں کی پوری رقم یکمشت درخواست کے ہمراہ یا درخواست منظور ہونے پر ادا کرنا چاہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں حصص کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں ہر شخص جس قدر خصص خرید نا چاہے خرید سکتا ہے۔-14 ڈائریکٹروں کو اختیار ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو بطور معاوضہ کمیشن دیں جس نے کمپنی کے حصص خرید یا فروخت کئے ہوں یا فروخت کرنے کا معاملہ کیا ہو مگر اس کمیشن کی مقدار حصص کی مالیت پر