تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 323 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 323

پنجاب میں گذشتہ دنوں جو ہولناک سیلاب آیا اور جس سے قریباً سارا پنجاب ہی متاثر ہوا اس موقعہ پر خدام الاحمدیہ کو حضور کے اس ارشاد کی تعمیل کا ایک بہت بڑا موقع میسر آیا اور خام الاحمدیہ کی متعلقہ مجالس نے بھی اس طرف پوری توجہ دے کر اپنی زندگی کا بین ثبوت دیا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں جہاں جہاں اس سیلاب نے اپنا زیادہ اثر کیا وہاں مجالس خدام الاحمدیہ کے علاوہ دوسری نظمیں بھی تھیں مگراس طرح منظم طور پر نیکی کے کام میںکسی کوبھی آگے آنے کی توفیق نہ لی اور خداتعالی نے یہ توفیق صرف اس جماعت کے نوجوانوں کو عطا فرمائی۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی لائی ہوئی اعلیٰ تعلیم کے پیش نظر سے گالیاں سن کر دعا دو پا کے دُکھ آرام دو کبر کی عادت جو دیکھو تم دیکھاؤ انکسار خدام الاحمدیہ کا کام یہی ہے کہ ہم اپنے مقرہ پروگرام پر عمل کرتے رہیں۔یہ نہ دیکھیں کہ لوگ ہماری تعریف کرتے ہیں یا مذمت کرتے ہیں نیکی کے کام اپنا رنگ لائے بغیر نہیں رہ سکتے۔خدام الاحمدیہ کی خدمت خلق کے موجودہ کام کو دیکھ کر ہمارے پیارے امام نے بھی خوشنودی کا اظہار فرمایا ہے ہیں چاہتے کہ ہم اپنے اس اعزاز کو نہ صرف برقرار رکھیں بلکہ اسے اس سے بہتر کام کر کے بڑھائیں۔اس موقعہ پر میں خدام الاحمدیہ لاہور کے کام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔میری تعریف ان کے کام کی وجہ سے بھی ہے لیکن سب سے بڑی وجہ اس کی یہ ہے کہ انہوں نے وقت کی نبض کو پہچان کے بر وقت ایک نہایت عمدہ قدم اٹھایا گو ان کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے ان کی مساعی بہت ہی محدود تھیں۔مگر انہوں نے یہ تو ثابت کر دکھایا کہ اگر ان کے ذرائع وسیع ہوتے تو وہ اس سے زیادہ کام کر سکتے تھے۔اس کے بعد ربوہ کے خدام کا کام بھی بہت نمایاں اور شاندار ہے سیلاب ان کے اپنے علاقہ میں بھی آیا اور جب تک سیلاب رہا انہوں نے رات دن ایک کر کے کام کیا۔اندھیری راتوں میں جبکہ پانی کا زور تھا اور اس میں سانپوں کے ڈسنے کا ہر وقت خطرہ تھا۔انہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مسافروں کی مدد کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔اور اس کے بعد ریلوے لائن پر وقار عمل منایا۔اور اب اپنی مساعی کو بڑھا کہ لاہور میں جاکر وہ کام کیا جس سے اپنے تو الگ رہے :