تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 322 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 322

۳۰۵ میں جماعت احمدیہ کے امدادی کام کا ذکر ان الفاظ میں کیا :- گذشتہ ۲۵ ستمبر کو جماعت احمدیہ کے ریلیف در کرنے کا ایک وفد نرائن گنج کے علاقہ پیلا میں سیلاب زدوں کی امداد کے لئے گیا۔رند نے وہاں چاول، دودھ اور ادویات تقسیم کیں جماعت احمدیہ کے ریلیف ور کوز کا جو وند نرسندی میں گیا اُس نے وہاں تقریباً چالیس ہزار افراد کو ٹیکے لگائے ہیں اور ضروری اور یہ تقسیم کی ہیں۔علاوہ ازیں یہ وفد نر سندی بازار کی صفائی کا کام بھی عوام کے ساتھ مل کر کر رہا ہے۔اے (ترجمہ) سیلاب پنجاب مجالس خدام الاحمدیہ کی خصوصی خدمات ملک و شرق پاکستان کے قیامت خیز طوفان کو کی ہلاکت آفرینیوں سے نجات نہیں ملی تھی کہ ماہ تبرک استمبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب کے دریاؤں میں زبردست طغیانی آگئی جس نے لاہور، گوجرانوالہ سیالکوٹ گجرات اور مجنگ کے اضلاع میں زبر دست تباہی مچادی شہری آبادی کے اعتبار سے سب سے زیادہ نقصان لاہور کا ہوا جہاں ہزاروں مہاجرین بے خانماں سینکڑوں جھونپڑیاں بربادا در ہزاروں مکانات منہدم ہو گئے۔اور لاکھوں شہری مصیبت عظمی کا شکار ہو گئے۔صوبہ پنجاب خصوصا لا ہور اور ر بوہ کی مجالس خدام الاحمدیہ نے اس قومی المیہ کے موقع پر جب وسیع پیمانہ پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں وہ اپنی نظیر آپ تھیں۔ملک کے مقتدر حضرات اور با اثر اخبارات نے مجلس کی شاندار مساعی پر خراج تحسین ادا کیا۔ذیل میں صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے الفاظ میں ان صوبہ گیر مدادی سرگرمیوں کا خلاصہ درج کیا جاتا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں۔خدمت خلق خدام الاحمدیہ کے فرائض میں سے ایک اہم فرض ہے مجلس خدام الا حمرتبہ کے قیام کے وقت اس کی اغراض بیان فرماتے ہوئے سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا :- غریبوں اور سکینوں کی مددکرد مصرف اپنے مذہب کے غریبوں اور مسکینوں کی بلکہ ہر قوم کے غریبوں اور بے کسوں کی تا دنیا کو معلوم ہو کہ احمدی اخلاق کتنے بلند ہوتے ہیں ؟ که منقول از الفضل ، را خاء ۱۳۳۳ ش ص ۸ الفضل ۱۳ اپریل ۱۹۳۸ء)